ناچوز

(51085 وِیوز)

1940 میں پنیر اور جلپینو کے ساتھ تلی ہوئی ٹارٹیلا چپس کے طور پر شروع ہونے والے ناچوز اب ایک مقبول اسنیک بن چکے ہیں۔ ناچوز کا اصل وطن میکسیکو ہے اور انہیں عالمی سطح پر پسند کیا جاتا ہے۔ یہ لذیذ اور مسالے دار ناچوز تلی ہوئی ٹارٹیلا چپس، سالسا، چیز ساس اور اپنی پسند کی ٹاپنگز کے ساتھ بنائے جاتے ہیں۔ اپنی پسندیدہ مووی کے ساتھ لطف اٹھانے کے لیے آج ہی ان مزیدار ناچوز کی ترکیب آزمائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 40 Mins
  • 2 Likes

اجزاء

    • پانیایک کپ
    • چاول کا آٹاایک کپ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • ہلدی پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
    • دودھایک کپ
    • موزریلا اور چیڈر چیزایک کپ
    • کالی مرچآدھا چائے کا چمچ
    • اوریگانوآدھا چائے کا چمچ
    • نمکحسب ذائقہ
    • ہلدی پسی ہوئیایک چٹکی
    • دھنیے کی پتیاںآدھا کپ
    • ٹماٹر کٹے ہوئےایک سے دو عدد
    • پیاز کٹی ہوئیایک سے دو عدد
    • ہری مرچیں کٹی ہوئیایک سے دو عدد
    • کالی مرچ حسبِ ذائقہ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • لیموںایک عدد
    • مکئیحسبِ ضرورت
    • بڑی ہری مرچحسبِ ضرورت

ترکیب

  • ناچوز کی تیاری کے لیے ایک گہرے برتن میں پانی اور چاول کا آٹا ڈالیں اور اسے ہلکی آنچ پر یکجان کرلیں۔
  • اب اس مکشچر کو ایک پیالے میں نکال لیں۔
  • اب اس میں نمک اور پسی ہوئی ہلدی ڈالیں اور اچھی طرح گوندھ لیں تاکہ اس کا نرم پیڑا بن جائے۔
  • اب اس پر تھوڑا سا خشک آٹا چھڑکیں اور اسے ایک تختے پر رکھ کر بیلن کی مدد سے رول کرلیں، رول کرتے ہوئے دھیان رہے کہ اس کی موٹائی آدھے سینٹر میٹر تک ہونی چاہیے۔
  • اب اس کو سائیڈوں سے کاٹ کر ایک چوکور ڈبے کی شکل میں لے آئیں۔
  • اب اسے کم از کم دو انچ موٹی لمبی پٹیوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • اب ان پٹیوں کے تکونی شکل کے ٹکڑے کرلیں اور ہر ٹکڑے میں کانٹے کی مدد سے چھوٹے اور ہلکے سوراخ کرلیں، دھیان رہے کہ کانٹے کو زیادہ زور سے نہ دبائیں۔
  • اب ان تکونے ناچوز کو درمیانی آنچ پر فرائی کریں تاکہ یہ خستہ اور سنہری رنگ کے ہوجائیں۔
  • متبادل کے طور پر آپ انہیں اوون میں 180 سینٹی گریڈ پر بیس منٹ تک بیک بھی کرسکتے ہیں۔
  • چیز ساس بنانے کے لیے ایک ساس پین میں دودھ ڈال کر گرم کریں۔
  • اب اس میں موزریلا اور چیڈر چیز، کالی مرچ، اوریگانو، نمک اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔
  • اب اسے اچھی طرح پکائیں تاکہ اس کا گاڑھا آمیزہ بن جائے۔
  • سالسا بنانے کے لیے ایک پیالے میں دھنیے کی پتیاں، کٹے ہوئے ٹماٹر، پیاز، ہری مرچیں، نمک اور کالی مرچیں ڈالیں اور اس پر لیموں نچوڑ کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ان تمام لوازمات کو مجتمع کرنے کے لیے ناچوز کو ایک پلیٹ میں رکھیں۔
  • اب تیار شدہ چیز ساس کو ناچوز کے اوپر ڈالیں۔
  • اس سب کے اوپر سالسا اور مکئی ڈالیں۔
  • اب اسے کٹی ہوئی بڑی ہری مرچوں سے سجائیں اور اس پر مزید چیز ساس ڈال لیں۔
  • مزیدار ناچوز تیار ہیں، مزے اڑائیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (7)