باربی کیو ہنی ونگز

(5273 وِیوز)

بار بی کیو ہنی ونگز ایشیا کا ایک مقبول اور راحت بخش ایپیٹائزر ہے، جسے فلپائن، تھائی لینڈ اور کوریا میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ میٹھے اور تیکھے ذائقے کا منفرد امتزاج رکھنے والے باربی کیو ہنی ونگز معمولی تبدیلیوں کے ساتھ عالمی سطح پر ایک پسندیدہ ڈش بن گئے ہیں۔ آسانی سے اور فوری طور پر تیار ہوجانے والے یہ مزیدار باربی کیو ہنی ونگز کسی بھی ڈنر پارٹی کے لیے بہترین ایپیٹائزر ہیں۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 30 Mins
  • 1 Likes

اجزاء

    • میدہدو کپ
    • گارلک پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • سرخ مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • کالی مرچحسبِ ذائقہ
    • چکن ونگز250 گرام
    • تیلونگز کو اچھی طرح تلنے کے لیے
    • تیل2 کھانے کے چمچ
    • باربی کیوٓدھا کپ
    • شہدایک چائے کا چمچ
    • تازہ سلاد پتےسجاوٹ کے لیے
    • لیموں کے قتلےسجاوٹ کے لیے
    • تِلاوپر چھڑکنے کے لیے

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں میدہ، گارلک پائوڈر، پسی ہوئی سرخ مرچ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں
  • چکن ونگز کو اچھی طرح دھو کر مکسچر میں خوب اچھے سے کوٹ کرلیں
  • درمیانے درجے کی آنچ پر تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور ونگز کو اس میں ڈال کر برائون ہونے تک فرائی کریں.چکن کو کم از کم پانچ منٹ تک پکانے کے بعد الٹ پلٹ کریں تاکہ ہر سائیڈ سے اچھی طرح پک جائے
  • ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کریں پھر اس میں باربی کیو ساس ڈالیں، اس میں شہد ملائیں اور ساس کو گاڑھا ہونے تک پکائیں
  • فرائی کیے ہوئے ونگز کو اس ساس میں ڈالیں اور اچھی طرح کوٹنگ کرلیں.
  • اب اسے سلاد پتوں پر رکھیں، سجاوٹ کے لیے اوپر لیموں کے قتلے سجائیں اور تل چھڑک دیں.
  • مزیدار باربی کیو ہنی ونگز تیار ہیں، خوب مزے سے کھائیں اور موج اُڑائیں.
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟