بفیلو ونگز

(110832 وِیوز)

بفیلو ونگز ایک مزے دار اور اشتہا انگیز ڈش ہے جو باہر سے خستہ اور اندر سے لذیذ ہے۔ مختلف مسالوں اور چٹنیوں کے چٹخارے دار ذائقے سے بھری بفیلو ونگز فیملی گیدرنگ میں پیش کرنے کے لیے انتہائی شاندار اور بہترین ڈش ہے۔ ہفتے کے اختتام پر کوئی فلم دیکھتے ہوئے بفیلو ونگز کو برگر اور چپس کے ساتھ بھی مزے سے کھایا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 30 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • مرغی کے ونگز اچھی طرح صاف اور خشک کئے ہوئے ایک کلو گرام
    • مکئی کا آٹا آدھا کپ
    • میدہ ایک کپ
    • پسی ہوئی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • پیاز کا پائوڈر ایک کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پائوڈر ایک کھانے کا چمچ
    • پانی حسب ضرورت
    • تیل اچھی طرح تلنے کے لئے حسب ضرورت
    • دودھ ایک کپ
    • سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
    • کریم آدھا کپ
    • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    • مایونیز ایک کپ
    • پسی ہوئی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پائوڈر ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • کٹھی کریم ایک کپ
    • بٹرملک ایک کپ
    • کٹی ہوئی خراسانی اجوائن ایک سے دو کھانے کے چمچ
    • آلو کے قتلے تین سے چار عدد
    • پسی ہوئی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • مکھن دو سے تین کھانے کے چمچ
    • چلی ساس آدھا کپ
    • پسی ہوئی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پائوڈر آدھا کھانے کا چمچ

ترکیب

  • مرغی کے ونگز کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں مکئی کا آٹا ملائیں اور ونگز پر اچھی طرح اس کی تہہ چڑھالیں اس کے بعد اسے 10 منٹ تک خشک ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  • بٹر ملک بنانے کے لیے دودھ میں سرکہ ڈال کر اس کو اچھی طرح ملالیں اور 8 منٹ کے لیے سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • چٹخارےدار کریم بنانے کے لیے سادہ کریم اور لیموں کے رس کو ملالیں اور بعد میں استعمال کے لیے اسے 8 منٹ کے لیے ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • آمیزہ بنانے کے لیے ایک پیالے میں مایونیز ڈالیں اس میں پسی ہوئی کالی مرچ، مرچ لہسن کا پائوڈر، نمک، کٹھی کریم، بٹر ملک اور خراسانی اجوائن ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ایک بڑے پیالے میں میدہ ڈالیں اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک، پیاز کا پائوڈر، پسی ہوئی کالی مرچ اور چلی گارلک پائوڈر ملائیں پھر اس میں پانی ملا کر اچھی طرح پھینٹیں۔
  • چکن ونگز کو اس آمیزے میں ڈالیں اور اچھی طرح ونگز پر تہہ چڑھالیں، پھر ایک گہرے برتن میں ڈال کر ونگز کو گولڈن برائون ہونے تک فرائی کریں۔
  • آلو کے قتلے بنانے کے لیے ایک پیالے میں کٹے ہوئے آلو ڈال کر اس پر نمک اور پایس ہوئی کالی مرچ چھڑکیں اور اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ اس پر مناسب تہہ چڑھ جائے۔
  • اب ایک گہرے برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں آلو ڈال کر گولڈن برائون ہونے تک فرائی کریں۔
  • اب ایک درمیانے سائز کے برتن میں مکھن کو اچھی گرم کریں اس میں چلی ساس ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ، نمک اور چلی گارلک پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں تلے ہوئے ونگز کو ڈالیں اور الٹ پلٹ کر اچھی طرح پکائیں تاکہ آمیزہ ان میں رچ بس جائے۔
  • گرما گرم مہکتے ہوئے لذیذ بفیلو ونگز تیار ہیں، خوب مزے سے کھائیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (7)