جھینگا پکوڑے

(15351 وِیوز)

پران فریٹرز جنہیں جھینگا پکوڑہ بھی کہا جاتا ہے شام کی چائے کے ساتھ پیش کرنے کے لئے بہترین ڈش ہے۔ اسے رمضان کے دنوں میں افطاری کے لئے پودینے کی چٹنی کے ساتھ بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

  • آسان
  • 8 افراد
  • 20 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • جھینگے، صاف کیے ہوئے آدھا کلو گرام
    • بیسن تین کپ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچ
    • نمک ایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    • کٹی ہوئی مرچیں ایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • تازہ دھنیا کٹا ہوا آدھا کپ
    • پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
    • سوڈا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    • مکئی کا آٹا تین کھانے کے چمچ
    • پانی دو سے تین پیالی
    • تیل اچھی طرح تلنے کے لیے
    • تازہ دھنیا کٹا ہوا آدھی گٹھی
    • لہسن کے جوے تین عدد
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • سرکہ ایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی چار سے پانچ عدد
    • پانی حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ہری چٹنی بنانے کے لیے: بلینڈر میں دھنیا، لہسن کے جوے، لیموN کا رس، نمک، سرکہ، ہری مرچیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
  • ایک پیالے میں بیسن لیں اس میں لال مرچ، ہلدی، پسا ہوا دھنیا، گرم مسالہ، نمک، پسا ہوا زیرہ، کٹی ہوئی مرچیں، ہری مرچیں، باریک کٹا ہوا دھنیا،پیاز باریک کٹی ہوئی، سوڈا پاؤڈر، کارن فلور ڈالیں۔
  • اب اس میں پانی شامل کرکے اچھے سے پھینٹ لیں تاکہ گاڑھا پن پیدا ہوجائے۔
  • اب جھینگے ڈال کر مکس کرلیں۔
  • اب کڑاہی میں تیل گرم کریں اور جھینگوں کو اس میں ڈال کر زردی مائل سنہری ہونے تک اچھی طرح تل لیں۔
  • اب جھینگا پکوڑوں کو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
  • مزے دار جھینگا پکوڑے تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟