پائو بھاجی

(13565 وِیوز)

پائو بھاجی صحت بخش سبزیوں اور مسالوں کے امتزاج سے بنی بھارت کی ایک کلاسیکی اور لذیذ ڈش ہے جسے نرم ڈبل روٹی یا بن کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ اپنے منفرد ذائقے اور توانائی سے بھرپور خواص کے باعث یہ ڈش برصغیر میں بے حد مقبول ہے۔ عوام میں خاص طور پر مقبول پائو بھاجی بھارتی شہر ممبئی اور دیگر علاقوں میں گلی محلوں میں خوانچوں اور ٹھیلوں پر فروخت کی جاتی ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • چاٹ مسالا ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • بڑی الائچی دو عدد
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
    • پانی ایک لیٹر
    • مٹر ایک کپ
    • گاجریں ایک کپ
    • آلو، کٹے ہوئے چار سے پانچ عدد
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • مکھن دو کھانے کے چمچ
    • پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
    • تیل ایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی تین عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چٹکی
    • پانی حسبِ ضرورت
    • فوڈ کلر ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے
    • لیموں ایک عدد
    • مکھن ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا ایک چائے کا چمچ
    • ڈبل روٹی یا بن حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک گرائنڈر میں چاٹ مسالا، پسا ہوا زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ، بڑی الائچی، ثابت دھنیا اور دارچینی ڈال کر اسے پیس لیں۔
  • اب ایک برتن میں مٹر، آلو، گاجریں اور نمک ڈال کر اسے ابلنے کے لئے رکھ دیں۔
  • اب ان ابلی ہوئی سبزیوں کو ایک برتن میں ڈال کر اچھی طرح کچل لیں۔
  • اب ایک برتن میں مکھن ڈال کر اسے گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈالیں اور برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں تیل ڈالیں، ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں، پھر اس پر ڈھکنا دے کر 5 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
  • اب ڈھکنا ہٹائیں اور تمام آمیزے کو اچھی طرح کچل لیں پھر اس میں پہلے سے کچلی ہوئی سبزیوں کو شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی ہلدی، لہسن کا پیسٹ، پسی ہوئی کالی مرچ، پانی اور پسا ہوا مسالا ڈالیں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا فوڈ کلر ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں، پھر اس پر ہرا دھنیا چھڑکیں اور تھوڑا سا لیموں نچوڑ دیں۔
  • اب ایک برتن میں تھوڑا سا مکھن لگائیں اور اس پر ہرا دھنیا چھڑک لیں۔
  • مزیدار پائو بھاجی تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟