ملائی چکن چیز کباب

(41622 وِیوز)

چیز سے بننے والی ایک شاندار اور کلاسیکی ریسیپی جس میں شامل ہے مرغی کا نرم ملائم مزے دار گوشت، چیز اور بہترین کریم کا شاندار امتزاج جو مل کر دیتا ہے آپ کو ایسا انوکھا اور بے مثال مزہ کہ آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔

ملائی چکن چیز کباب
ملائی چکن چیز کباب
  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • مرغی کا سینہ حسبِ ضرورت
    • موزریلا چیز250 گرام ایک پائو
    • ٹوتھ پکس حسبِ ضرورت
    • دہی ایک کپ
    • کریم آدھا کپ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی دو عدد
    • دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
    • سرکہ ایک چائے کا چمچ
    • لیموں آدھا
    • ہری چٹنی ایک چائے کا چمچ
    • مکھن ایک چائے کا چمچ
    • تیل دو عدد کھانے کے چمچ

ترکیب

  • تیز چھری کی مدد سے مرغی کے سینے کو بالکل درمیان سے کاٹ کو دو حصے کرلیں۔ پھر ہر حصے کو مزید کاٹ کر باریک پارچے بنالیں۔ اس پر چھری سے ہلکے ہلکے کٹ لگالیں۔
  • اب مرغی کے گوشت کے ان پارچوں پر چیز کے ٹکڑے رکھ کر لپیٹ لیں اور ٹوتھ پکس کے مدد سے اسے بند کرلیں۔
  • اب ایک پیالے میں دہی، کریم، دھنیا پائوڈر، پسی ہوئی کالی مرچ، نمک، پسی ہوئی سفید مرچ، لہسن ادرک کا پیسٹ، باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں، تازہ ہرا دھنیا، سرکہ اور لیموں کا رس ڈالیں اور کانٹے کی مدد سے اچھی طرح پھینٹ لیں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔
  • اب اس میں ہری چٹنی ملائیں اور دوبارہ اچھی طرح پھینٹیں۔
  • اب مرغی کے پہلے سے بنا کر رکھے ہوئے رول کو اچھی طرح آمیزے میں ڈبوئیں تاکہ اس پر آمیزے کی تہہ چڑھ جائے۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں مکھن اور تیل کو اچھی طرح گرم کریں تاکہ اس میں کباب تلے جاسکیں۔ اچھی طرح تلنے کے بعد کبابوں کو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں۔
  • گرم گرم مزے دار ملائی چکن چیز کباب تیار ہیں، مزے سے کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)