مسالہ بھری ہری مرچیں

(19508 وِیوز)

خستہ اور مزے دار مسالہ بھری ہری مرچ کے گرما گرم پکوڑے بنانے میں آسان اور کھانے میں لاجواب ہیں۔ انہیں مسالہ بھری ہری مرچیں بھی کہا جاتا ہے ان میں موجود چیز اور مسالوں کا انوکھا ذائقہ ان کے مزے کو منفرد اور تیکھا بناتا ہے۔۔ کیچپ کے ساتھ کھانے کے لئے بہترین ہیں کھانے سے قبل اسٹارٹر کے طور پر بھی پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • بڑی ہری مرچیں حسبِ ضرورت
    • موزریلا چیز کی پٹیاں حسبِ ضرورت
    • ڈبل روٹی کا چُورا حسبِ ضرورت
    • میدہ ایک کپ
    • پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • دودھ آدھا کپ
    • ناز بو ایک کھانے کا چمچ
    • خوردنی تیل حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ہری مرچوں میں کٹ لگا کر ان کے بیج نکال دیں
  • اب ان خالی کی گئی ہری مرچوں میں موزریلا چیز کی پٹیاں بھر دیں۔
  • اب ایک پیالے میں میدہ ڈالیں اس میں پسی ہوئی کالی مرچ، نمک اور دودھ ملا لیں تاکہ اس کا گاڑھا پیسٹ بن جائے۔
  • اب ایک پیالے میں ڈبل روٹی کا چُورا لیں اس میں نازبو ملائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب موزریلا چیز بھری ہری مرچوں کو پہلے دودھ اور میدے کے آمیزے میں ڈبوئیں اور پھر ڈبل روٹی کے چورے میں لتھیڑ لیں تاکہ مرچ پر اس کی تہہ جم جائے۔
  • اب انہیں گرم تیل میں اچھی طرح تل لیں۔
  • خستہ اور مزے دار گرما گرم مسالا بھری ہری مرچیں تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟