چیز پراٹھا

(14060 وِیوز)

خستہ اور مزے دار چیز پراٹھا روز مرہ پراٹھوں کی ایک ترقی یافتہ شکل ہے اس میں شامل گرم اور کریمی چیز اس کے ذائقے کو بے مثال بناتی ہے۔ یہ خوشبودار مہکتے ہوئے چیز پراٹھے آپ کےبہترین اور توانا ناشتے کے لئے لاجواب انتخاب ہے۔ اگر آپ سحری میں شاندار اور قوت بخش غذا کھانا چاہتے ہیں تو چیز پراٹھا سے حظ اٹھائیں۔ اس میں شامل غذائی اجزا آپ کو روزے کی حالت میں سارا دن چست اور توانا رکھیں گے۔

  • آسان
  • 2 افراد
  • 15 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • میدہ دو کپ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • گھی آدھا کپ
    • موزریلا چیز دو کپ
    • ہرا دھنیا کٹا ہوا ایک کپ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • مکس ہربز ایک چائے کا چمچ

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں موزریلا چیز، کٹا ہوا ہرا دھنیا، نمک، کالی مرچ اور مکس ہربز ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • ایک دوسرے پیالے میں میدہ اور نمک ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس گندھے ہوئے میدے سے پیڑا لیں اسے روٹی کی طرح پھیلا لیں اور چمچ سے اس پر تیل لگائیں پھر اس پر خشک میدہ چھڑکیں اور رول کرکے دوبارہ پیڑے جیسی شکل بنالیں۔
  • اب اس پیڑے کو دوبارہ روٹی کی طرح پھیلائیں اور اس میں چیز کا آمیزہ رکھ کر دوبارہ پیڑا بنائیں اور نرم ہاتھ سے تھپک کر دوبارہ روٹی کی طرح پھیلا لیں۔
  • اب برش کی مدد سے توے یا فرائنگ پین پر ہلکا سا تیل لگائیں اور اس پر پراٹھا ڈال کر اچھی طرح پکائیں تاکہ دونوں طرف سے زردی مائل سنہری اور خستہ ہوجائے۔
  • خستہ اور مزیدار چیز پراٹھا تیار ہے مزے سے کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)