زیتون، ٹماٹر، ادرک اور چیز کے مزے سے بھرپور لذت اور توانائی کا بہترین امتزاج، ہری پیاز اور تازہ ہرے دھنئے سے سجی گارلک اینڈ چیز بریڈ دن کے وقت کھانے کے لئے لاجواب اور بہترین انتخاب۔
درمیانی
3
افراد
25 Min
3
Likes
اجزاء
ٹماٹر کٹے ہوئے ایک عدد
ہری پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد
زیتون، کٹے ہوئے پانچ سے چھ عدد
پیاز، کٹی ہوئی آدھی
دھنیا، کٹا ہوا آدھی گٹھی
نمک حسبِ ذائقہ
سونف آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
سرسوں کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
موزریلا چیز دوسوگرام
لیموں ایک عدد
ادرک والی ڈبل روٹی ایک فٹ لمبی
مکھن ایک کھانے کا چمچ
دھنیا سجاوٹ کے لئے
ہری پیاز، کٹی ہوئی سجاوٹ کے لئے
ترکیب
ایک بڑا پیالہ لیں اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، کٹی ہوئی ہری پیاز، زیتون، دھنیا، نمک، سونف، پسی ہوئی کالی مرچ، سرسوں کا پیسٹ، سرکہ اور موزریلاچیز ڈالیں اور اس پر لیموں نچوڑیں۔
اب ایک فٹ لمبی ڈبل روٹی لے کر اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
اب ایک توے پر مکھن ڈال کر گرم کریں اور ڈبل روٹی کے پارچوں کو اس پر رکھ کر سینک لیں۔
اب ایک بڑی طشتری میں تھوڑا سا ہرا دھنیا چھڑکیں اس پر ڈبل روٹی کے سینکے ہوئے ٹکڑے رکھیں، ان پر پہلے سے تیارشدہ آمیزہ رکھیں اور کٹی ہوئی ہری پیاز سے سجا کر پیش کریں۔
مزے دار گارلک اینڈ چیز بریڈ تیار ہے۔ جی بھر کے کھائیں۔ اور نیچے دیئے گئے کمنٹس باکس میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
آپکو کیسا لگا؟