چیز بھرے چکن کباب

(19144 وِیوز)

افطاری کے لئے بہترین موزریلا چیز کے ذائقے سے لبریز چکن کے قیمے سے بھرے شاندار گرما گرم مزے دار کباب۔ ان کی تیاری کے دوران ہی اٹھنے والی سوندھی خوشبو آپ کے منہ میں پانی بھر دے۔ اپنی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ کھائیں یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔ افطاری کے دستر خوان کو رونق بخشنے والے چیز بھرے چکن کباب آج ہی ٹرائی کریں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 9 Likes

اجزاء

    • مرغی کا گوشت، بنا ہڈی کے آدھا کلو گرام
    • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا آدھی گٹھی
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی دو عدد
    • موزریلا چیز250 گرام ایک پائو
    • تیل ہاتھوں کو چکنا کرنے کے لئے
    • انڈے، پھینٹے ہوئے دو عدد
    • نمک اور کالی مرچ حسبِ ذائقہ
    • دودھ ایک کھانے کا چمچ
    • دھنیا ایک چائے کا چمچ
    • ڈبل روٹی کا چُورا حسبِ ضرورت
    • تیلتلنے کے لئے حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک بلینڈر میں چکن کی بغیر ہڈی کی بوٹیاں ڈالیں، ساتھ میں کالی مرچ، نمک، کُٹی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی ہلدی، لہسن ادرک کا پیسٹ، دھنیا اور ہری مرچیں شامل کریں اور ان سب کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔
  • اب موزریلا چیز کی ٹکیا کو کاٹ کر اس میں سے لمبے لمبے قتلے نکال لیں۔
  • اپنے ہاتھوں کو گھی لگا کر چکنا کرلیں۔ مرغی کے قیمے سے بنا آمیزہ ہتھیلی پر لے کر ذرا سا پھیلا لیں پھر اس کے بیچ میں موزریلا چیز کا ایک قتلا رکھیں اور قیمے کو اس کے گرد اچھی طرح لپیٹ لیں۔
  • اب ایک پیالے میں دو انڈے ڈالیں اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر پھینٹ لیں، پھر اس میں دودھ اور دھنیا ڈالیں اور مزید اچھی طرح پھینٹیں۔
  • اب ایک پیالے میں ڈبل روٹی کا چُورا لیں اس میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ملائیں۔
  • اب چیز بھرے کباب کو انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور ڈبل روٹی کے چُورے میں اچھی طرح لتھیڑ لیں تاکہ اس پر مناسب تہہ چڑھ جائے۔
  • اب ان کبابوں کو فرائنگ پین یا کڑاھی میں اچھی طرح تل لیں، زردی مئال سنہری ہونے پر نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
  • گرما گرم مزیدار چیز بھرے چکن کباب تیار ہیں، اپنی پسندیدہ چٹنی یا کیچپ کے ساتھ کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے دیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)