حمس

(16560 وِیوز)

مشرقِ وسطیٰ کا صحت اور توانائی بخش مزے دار پکوان جس میں شامل چنوں، زیتون اور لیموں کا ذائقہ آپ کی طبیعت کو ہشاش بشاش کر دیتا ہے، اس روایتی پکوان کا ماخذ تیرھویں صدی عیسوی میں جا کر مشرقِ وسطیٰ سے ملتا ہے، تہذیب و تمدن کے پھیلائو کے ساتھ یہ پکوان بھی مشرقِ وسطیٰ سے نکل کر دنیا بھر میں مقبول ہوا۔ توانائی سے بھرپور اس روایتی اور مقبول ترین پکوان کو خشک ڈبل روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے اس کا منفرد اور لاجواب مزہ آپ کو مدتوں یاد رہے گا۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • اُبلے ہوئے چنے تین سو گرام
    • تاہینی پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • پسا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • زیتون کا تیل ایک سے دو کھانے کے چمچ

ترکیب

  • سب سے پہلے اُبلے ہوئے چنے لیں اور انہیں ایک بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ اس کا گاڑھا پیسٹ بن جائے۔
  • اب تاہینی پیسٹ کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں درمیان میں وقفے وفقے سے تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے جائیں۔
  • اب اس میں نمک، پسا ہوا زیرہ، لیموں کا رس اور ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور تماما جزا کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
  • اب اس میں زیتون کا تیل ملائیں اور مزید بلینڈ کریں۔
  • مزے دار حمس تیار ہے۔ جی بھر کے کھائیں اور مزے اُڑائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے درج کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)

  • anonymous
    (3 years ago)
    . yaqeenan ye aik healthy dish he aur tasty bhi bohat he everyone should try once
    جواب