چنا چاٹ

(69831 وِیوز)

اُبلے ہوئے چنوں اور چٹ پٹے مزے دار مسالوں کا بہترین امتزاج جس میں ہری اور املی کی چٹخارے دار چٹنی مل کر آپ کا مزہ دوبالا کردیتی ہیں۔ ساتھ میں کڑک اور خستہ پاپڑی کی آمیزش اسے اور بھی زیادہ مزے دار بناتی ہے۔ اس دن میں کسی وقت بھی کھایا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 13 Likes

اجزاء

    • چنے اُبلے ہوئے ایک کپ
    • ٹماٹر، کٹے ہوئے ایک عدد
    • سییو ایک کپ
    • آلو، اُبلے ہوئے ایک کپ
    • بند گوبھی کٹی ہوئی ایک کپ
    • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • چاٹ مسالا ایک کھانے کا چمچ
    • ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • نمک حسب ذائقہ
    • ہرا دھنیا کٹا ہوا ایک چوتھائی گٹھی
    • زیرے کا رائتہ ایک کپ
    • ہری چٹنی تین کھانے کے چمچ
    • املی کی چٹنی تین کھانے کے چمچ

ترکیب

  • ایک پیالے میں اُبلے ہوئے چنے، ٹماٹر، سییو، اُبلے ہوئے آلو، بند گوبھی، کُٹی ہوئی لال مرچ، چاٹ مسالا، ہری مرچیں، نمک، دھنیا اور زیرے کا رائتہ ڈالیں۔
  • ان چیزوں کو اچھی طرح ملائیں تاکہ تمام اجزا یکجان ہو جائیں۔
  • اب اس میں ہری چٹنی اور املی کی چٹنی ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • چٹ پٹی مزے دار چنا چاٹ تیار ہے۔ براہِ مہربانی نیچے دیئے گئے تبصراتی خانے میں ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (5)