بھیل پوری

(15548 وِیوز)

مشرق کے مزے دار اور چٹ پٹے کھانوں میں شامل چٹخارے دار بھیل پوری اپنے منفرد اور متنوع ذائقے کی بنا پر ہر خاص و عام میں مقبول ہے۔ اس میں شامل مرمرے، بھنی ہوئی دالوں، سییو اور لیموں کا کٹھاس بھرا ذائقہ آپ کے منہ میں پانی لے آتا ہے۔ کٹھی میٹھی مزے دار اور چٹخارے دار بھیل پوری کو افطاری میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • آلو، اُبلے ہوئے دو عدد
    • اُبلی ہوئی چنے کی دال ایک کپ
    • سییو ایک کپ
    • مونگ پھلیاں بھنی ہوئی ایک کپ
    • چنے کی دال بھنی ہوئی ایک کپ
    • پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئے ایک عدد
    • کھجور کی چٹنی تین کھانے کے چمچ
    • ہری چٹنی تین کھانے کے چمچ
    • مُرمُرے ایک کپ
    • املی کی چٹنی تین کھانے کے چمچ
    • لیموں ایک عدد
    • پاپڑی حسب ضرورت
    • نمک حسبِ ضرورت
    • چاٹ مسالا ایک کھانے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئی سجاوٹ کے لئے
    • تازہ ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں اُبلے ہوئے آلو، بھنی ہوئی چنے کی دال، مرمرے، سییو، مونگ پھلیاں، بھنی ہوئی مونگ کی دال، ٹماٹر، کھجور کی چٹنی، ہری چٹنی، املی کی چٹنی اور لیموں ڈالیں۔
  • اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ سبھی اجزا یکجان ہوجائیں۔
  • اب ہے اگلا مرحلہ اس میں آپ یہ کریں کہ پاپڑی کو ہاتھوں سے چورا کرکے اس پر ڈالیں پھر اس پر نمک ڈالیں، چاٹ مسالا، کٹی ہوئی لال مرچ، ہری مرچیں، اور ہرا دھنیا چھڑک کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • مزے دار کٹھی میٹھی بھیل پوری تیار ہے۔ ہمارے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے ضرور دیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)