بٹاٹا وڑا

(11495 وِیوز)

بٹاٹا وڑا پکوڑے کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں یہ برصغیر کی مقبول اور مزے دار ڈش ہے جسے آلو اور بیسن کے امتزاج سے بنایا جاتا ہے۔ صدیوں پہلے بھارتی ریاست مہاراشٹر سے نکلنے والی یہ ڈش کئی ممالک میں مقبول ہوچکی ہے، بنانے میں آسان اور کھانے میں مزے دار بٹاٹا وڑا کا منفرد نام پرتگال سے آیا ہے۔ رمضان المبارک میں اسے افطاری میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • آلو چھ عدد
    • دھنیا آدھی گٹھی
    • لہسن کے جوے کٹے ہوئے چار عدد
    • پسا ہوا کھوپرا چار کھانے کے چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئی چار عدد
    • تیل اچھی طرح تلنے کے لئے
    • Gram flour2 cups
    • Soda¼ teaspoon
    • Red chilli powder½ teaspoon
    • SaltTo taste
    • WaterAs required

ترکیب

  • آلوئوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • اب ان کٹے ہوئے آلوئوں کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور 5 سے 10 منٹ تک ابلنے دیں۔
  • اب آلوئوں کو چھیل لیں اور اچھی طرح کچل کر ملیدہ بنالیں۔
  • اب اس میں لیموں کا رس، کٹی ہوئی ہری مرچیں، نمک اور دھنیا شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسا ہوا کھوپرا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس ملیدے کو تھوڑا تھوڑا کرکے ہاتھ میں لیں اور چھوٹی چھوٹی گول گیندیں بنالیں۔
  • اب ایک پیالے میں بیسن، پسی ہوئی لال مرچ، نمک اور کھانے کا سوڈا ڈال کر اچھی طرح ملائیں تاکہ گاڑھا پیسٹ بن جائے۔
  • اب آلوئوں کی ان گیندوں کو گرم گھی میں ڈالیں اور اچھے سے تلیں، جب اچھی طرح تل لیں تو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
  • گرما گرم مزے دار بٹاٹا وڑا تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)