ون بائٹ پاپڑی

(65465 وِیوز)

جنوبی ایشیا میں گلی محلوں اور خوانچوں پر بکنے والی روایتی مزے دار چٹ پٹی ڈش جو بنانے میں بھی آسان ہے اور کھانے میں بھی۔ اشتہا انگیز کھانوں میں ون پاپڑی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اسے رمضان المبارک کے دوران افطاری کےساتھ بھی جھٹ پٹ تیار کیا جاسکتا ہے۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • چھنا ہوا میدہ دو کپ
    • کلونجی ایک کھانے کا چمچ
    • گھی دو کھانے کے چمچ
    • پانی حسب ضرورت
    • ابلے ہوئے آلو دو سے تین عدد
    • کٹی ہوئی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    • چاٹ مسالا ایک کھانے کا چمچ
    • املی کی چٹنی ایک کھانے کا چمچ
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • دہی ایک کپ
    • پانی دو کھانے کے چمچ
    • ابلے ہوئے چنے حسب ضرورت
    • ٹماٹر چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے حسب ضرورت
    • چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی پیاز حسب ضرورت
    • دال سیو حسب ضرورت
    • کٹا ہوا دھنیا حسب ضرورت

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں میدہ اور نمک ڈال کر ملالیں، پھر اس میں کلونجی اور گھی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس میں پانی ڈال کر گوندھ لیں اور بعد میں استعمال کرنے کے لیے پلاسٹک شیٹ سے ڈھک کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • اب اس میں آلو بھرنے کے لیے آلوئوں کو اچھی طرح کچل لیں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی سرخ مرچ، چاٹ مسالا، املی کی چٹنی، لیموں کا رس اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر کے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب میٹھی دہی بنانے کے لیے ایک پیالے میں دہی ڈالیں اس میں چینی شامل کریں اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور بعد میں استعمال کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔
  • پاپڑی بنانے کے لیے گندھے ہوئے میدے سے روٹی بنائیں
  • اب ایک گول کپ کے زریعے کاٹ کر روٹی کے اندر سے چھوٹی چھوٹی ٹکیاں نکال لیں۔
  • ایک کڑاھی میں تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور تمام کٹی ہوئی ٹکیاں اس میں ڈال کر زردی مائل سنہری ہونے تک تل لیں۔
  • اب تلی ہوئی پاپڑی کو آلوئوں کے آمیزے سے بھریں، پھر اس پر ابلے ہوئے چنے ڈالیں، کٹے ہوئے ٹماٹر اور پیاز بھی ڈال دیں، پھر اس پر املی کی چٹنی اور میٹھی دہی ڈالیں، دال سیو اور کٹے ہوئے دھنیے سے سجا کر پیش کریں۔
  • کٹھی میٹھی اور مزے دار ون پاپڑی تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (12)