لال مرچ کی چٹنی

(11093 وِیوز)

تیکھی اور مزے دار لال مرچ کی چٹنی اتنی لذیذ کہ اسے سوچ کر ہی آپ کے منہ میں پانی بھر آئے۔ اس کا بہترین استعمال سموسے، رول، پکوڑے اور افطاری میں شامل دیگر لوازمات کے ساتھ کیا جاتا ہے یہ مزے دار چٹنی آپ کو مزید کھانے پر مجبور کرتی ہے۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 15 Min
  • 9 Likes

اجزاء

    • لال مرچیں چھ سے سات عدد
    • گُڑ ایک کھانے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کے جوے دو عدد
    • نمک حسب ذائقہ
    • لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
    • پانی حسب ضرورت

ترکیب

  • ایک گرائنڈر میں لال مرچیں، گُڑ، کٹی ہوئی سرخ مرچ، لہسن کے جوے، نمک، لیموں کا رس اور پانی ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔
  • اسے اس وقت تک گرائنڈ کریں کہ بہت اچھا سا پیسٹ بن جائے۔
  • مزے دار لال مرچ کی چٹنی تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟