چکن بوٹی فرائیڈ

(21092 وِیوز)

خستہ اور مزے دار چکن بوٹی فرائیڈ کو اپنی پسندیدہ چیز ساس کے ساتھ کھائیں یا جیسے آپ کا دل چاہے۔ اس کا ایسا انوکھا اور بے مثال مزہ کہ آپ اپنی انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔ اسے کسی بھی تقریب میں مرکزی کھانے سے قبل ہلکی پھلکی اشتہا انگیز غذا کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔ اپنے منفرد ذائقے کی بنا پر یہ شاندار ڈش آپ کے مہمانوں کا دل جیت لے گی۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • مایونیز ایک کپ
    • لیموں کا رس دو عدد کھانے کے چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • دودھ دو کھانے کے چمچ
    • موزریلاچیز دو پٹیاں
    • ہرا دھنیا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
    • مرغی کا گوشت، بنا ہڈی کے ایک کلو گرام
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    • چلی گارلک ساس ایک کھانے کا چمچ
    • اوئسٹرساس ایک کھانے کا چمچ
    • ہرا دھنیا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • سفید مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • میدہ دو کپ
    • انڈے، پھینٹے ہوئے دو عدد
    • ڈبل روٹی کا چُورا حسبِ ضرورت
    • خوردنی تیلاچھی طرح تلنےکےلئے حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک کپ میں مایونیز لیں، اس میں لیموں کا رس ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب ایک فرائنگ پَین میں دودھ اور بنا بنایا ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس میں نمک، کالی مرچ اور موزریلاچیز کی پٹیاں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈالیں، اچھی طرح مکس کریں اور بعد میں استعمال کے لئے اٹھا کر سائیڈ میں رکھ دیں۔
  • اب ایک بڑے پیالے میں چکن کی بوٹیاں ڈالیں، لال مرچ، نمک، کالی مرچ، کُٹی ہوئی لال مرچ، سرکہ، چلی گارلک ساس، اوئسٹرساس، دھنیا، ہری مرچیں، سفید مرچ، میدہ اور پھینٹے ہوئے انڈے ڈالیں اورتمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب چکن کی بوٹیوں کو ڈبل روٹی کے چُورے میں اچھی طرح لتھیڑیں تاکہ اس پر چُورے کی تہہ چڑھ جائے۔
  • اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور ڈبل روٹی کے چُورے میں لتھڑی بوٹیوں کو زردی مائل سنہری ہونے تک تلیں۔ پھر انہیں کڑاھی سے نکال کر ٹشوپیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
  • خستہ اور مزیدار چکن بوٹی فرائیڈ تیار ہیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)