آلو کی کچوری

(92113 وِیوز)

گرما گرم مزے دار خستہ اور کراری مسالے دار آلو بھری کچوری کسی وقت بھی کھانے کے لئے بہترین ہے مگر آج کل چونکہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے تو آپ کے لئے ہم تجویز کریں گے کہ افطاری میں اسے کھائیں۔ اسے ہری چٹنی یا آپ کی پسندیدہ کیچپ کے ساتھ گرم گرم کھائیں اور مزے اُڑائیں۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • آلو، اُبلے ہوئے تین عدد
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • میدہ دو کپ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • گھی ایک کپ
    • پانی حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک پیالے میں دو کپ میدہ لیں اس میں نمک ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں گھی ڈالیں اور تھوڑا سا گوندھنے کے بعد اس میں پانی ملائیں اور اچھے سے آٹے کی طرح گوندھ لیں۔
  • اب اسے پانچ منٹ کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔
  • اب ایک پیالے میں اُبلے ہوئے آلوئوں کو ڈال کر کچل لیں، پھر اس میں گرم مسالا، پسی ہوئی لال مرچ، سفید مرچ، کالی مرچ، نمک اور زیرہ ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔ یکجان ہوجائے تو بعد میں استعمال کرنے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب گندھے ہوئے میدے کی چھوٹی چھوٹی کچوریاں بنائیں اور گندھے ہوئے آلوئوں کا آمیزہ اس میں اچھی طرح بھر لیں۔
  • اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور آلو بھری کچوریوں کو اس میں ڈال کر اچھی طرح تلیں، گولڈن برائون ہونے پر نکال لیں۔
  • مزے دار آلو کی کچوریاں تیار ہیں، گرم گرم کھائیں اور آج کی افطاری کو یادگار بنائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (9)