پالک پنیر

(13037 وِیوز)

پالک پنیر برصغیر کے مشہور ترین کھانے میں سے ایک ہے۔ پالک کے پیسٹ میں پنیر ملا کر بنایا جاتا ہے اور پنیر کو ابال کر پھر مسالہ جات میں ملایا جاتا ہے۔ یہ ڈش زیادہ تر گرم گرم روٹی کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔

  • آسان
  • 5 افراد
  • 20 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • پالک1 کلو
    • پانی½ لیٹر
    • پنیر250 گرام
    • تیل2 - 3 کھانے کے چمچ
    • مکھن2 - 3 کھانے کے چمچ
    • پیاز باریک کٹی ہوئی2
    • نمکحسب ذائقہ
    • لال مرچ1 کھانے کا چمچ
    • دھنیا پسا ہوا½ چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ½ چائے کا چمچ
    • کالی مرچ½ چائے کا چمچ
    • چکن پاؤڈر½ چائے کا چمچ

ترکیب

  • ایک پتیلے میں پانی کو گرم کریں، اب اس میں پالک شامل کرکے گلنے تک پکائیں۔
  • پھر پالک کو چھان کر ایک بلینڈر میں ڈالیں اور پیس لیں۔ پالک کا پیسٹ تیار ہے۔
  • اب ایک پتیلے میں تیل گرم کریں اس میں مکھن ڈالیں، پھر پیاز شامل کریں اور نرم ہونے تک پکائیں۔
  • اب اس میں پالک کا پیسٹ شامل کرکے پکائیں اور نمک، پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا دھنیا، کالی مرچ، سفید مرچ، اور چکن پاؤڈر ڈال کر چمچ کی مدد سے مکس کریں اور دس منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں تیل ڈالیں، اس میں پنیر کے کٹے ہوئے ٹکڑوں کو ڈالیں اور روسٹ کریں۔
  • اب پنیر کو پالک میں شامل کرکے مکس کریں۔
  • کریم اور پنیر کے ٹکڑوں سے گارنش کریں اور روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں.
  • مزے دار پالک پنیر تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)