قوت مدافعت بڑھانے والی پانچ صحت مند تراکیب:

قوت مدافعت بڑھانے والی پانچ صحت مند تراکیب:

قوت مدافعت بڑھانے والی پانچ صحت مند تراکیب:

ذائقے دار اور آسان تراکیب سے اپنے مدافعتی نظام کو مزید تقویت بخشیں۔ جیسا کہ ہوا میں کورونا وائرس گردش کررہا ہے، یہ خطرناک اور جان لیوا وائرس دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ایسے وقت میں خود کو دوسروں سے الگ  تھلگ، فاصلے پر اور قرنطینہ میں رکھنے کی باتیں بھی خوب ہورہی ہیں۔ ہر کسی کو اپنی صفائی ستھرائی اور صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔  آپ ہمیشہ سینیٹائزرز اور ماسک کا استعمال تو کرتے ہیں، لیکن اگر آپ اپنی غذا اور کھانے کی مقدار کو چیک نہیں کررہے ہیں تو آپ کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جن کا آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے۔
فوڈ ٹریبیون کی طرف سے پیش کردہ صحت مند پروبائیوٹکس اور وٹامنز سے بھرپور، یہ آسان تراکیب سردی اور کورونا کے خوف کو خود سے دور کرنے میں آپ کو مدد دیں گی۔ وٹامنز کی مقدار کو متواتر رکھتے ہوئے آپ ان میں ہمیشہ اپنی پسند کے حساب سے اجزاء شامل کرسکتے ہیں ۔

ٹماٹر کا سوپ :
ٹماٹر میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔ رسیلا اور لذیذ ٹماٹر کا سوپ بنانے کی ترکیب نہایت ہی آسان ہے۔ اس میں شامل تازہ ٹماٹروں کو بنیادی جزو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اُبالنے کے بعد بلینڈ کر کے شامل کیے گئے ٹماٹر، سوپ کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں ۔ یہ موسم بہار کیلئےزبردست ہے،خاص طور پر شام کے اوقات میں فش کریکرز کے ساتھ مزیدار ٹماٹر سوپ سے لطف اندوز ہونا بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔



بادام اور کھجور کی اسموتھی:
بادام اور کھجور کا مجموعہ دُگنی مثبت چیزیں ہیں، مطلب ان دونوں کا ملاپ آپ کو دوگنا فائدہ پہنچاتا ہے۔ یہ وٹامن کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں اور آپ کے جسم میں آکسیجن پیدا کرنے والے سرخ خون کے خلیوں (ریڈ بلڈ سیلز) کی تشکیل میں مدد کرتے ہیں کیونکہ یہ خشک میوہ جات کا موسم ہے تو ہم نے سوچا کہ آپ سب کے لیے مزیدار اور بہترین توانائی بھرے مشروب کی ترکیب شیئر کی جائے۔ اگر آپکو ورزش کرنا پسند ہے اور موسمی فلو سے بھی دور رہنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب آپ کے لیے بہترین ہے۔ اسے بنانا نہایت ہی آسان ہے۔ بادام ، کھجور، جَو اور دیگر صحت مند اجزاء کا شاندار امتزاج اسے ایک مکمل غذائیت سے بھرپور مشروب بناتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اسے ایک بار ضرور ٹرائی کرنا چاہیں گے۔

 

حمس:
حمس فائبر سے مالا مال غذا ہے۔ حمس اپنے اندر پروبائیوٹکس کی وافر مقدار رکھتا ہے، جو سوزش ، ہاضمے کے مسائل اور بڑھتی ہوئی ذیابطیس (شوگر) کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ مشرقِ وسطیٰ کا صحت اور توانائی بخش مزے دار پکوان ہے۔ جس میں شامل چنوں، تاہینی پیسٹ، زیتون اور لیموں کا ذائقہ آپ کے منہ میں پانی لے آئے گا۔ توانائی سے بھرپور اس روایتی اور مقبول ترین پکوان کو خشک ڈبل روٹی، ٹارٹیلا چپس، یا اپنے پسندیدہ کرنچی اسنیک کے ساتھ مزے سے کھائیں۔ یہ آپ کی بھوک مٹا دے گا اور لذتِ کام و دہن کو بھی پورا کرے گا۔ اس غذائیت بخش اور لذیذ ڈش کا منفرد اور لاجواب مزہ آپ کو مدتوں یاد رہے گا۔



  پالک پنیر: (کاٹیج چیز کے ساتھ پالک )
پالک میں فائبر ، وٹامن اے ، وٹامن ای اور آئرن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ ایک قدرتی کلینزر ہے جو آپ کو توانا محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے اور نہایت ہی تیز رفتار طریقے سے آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ پالک پنیر برصغیر کے مشہور ترین کھانوں میں سے ایک ہے جو پالک کے پیسٹ میں منفرد مسالہ جات ملا کر، اوپر سے کاٹیج پنیر کے ٹکڑوں کی ٹاپنگ کر کے تیار کی جاتی ہے۔ اسے بنانے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔ پالک کے پیسٹ میں پنیر ملا کر بنایا جاتا ہے اور پنیر کو ابال کر پھر مسالہ جات میں ملایا جاتا ہے۔ یہ ڈش زیادہ تر گرم گرم روٹی کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔ خوشبو دار، لذیذ اور غذائیت سے بھرپور یہ ڈش سبزیوں کے شوقین افراد کے لیے پرفیکٹ آپشن ہے۔



   گرین سیلیڈ: (ہری سلاد)
ایسی ڈش بنائیں جس میں ہری سبزیاں زیادہ ہوں۔ ہرے پتوں والی سبزیوں میں وٹامن سی اور وٹامن کے کے ساتھ ساتھ آئرن اور کیلشئیم بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ آپ کے جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ (جراثیم کیخلاف اہم عنصر) کی حیثیت سے کام کرتی ہیں ، جو تمام بیکٹیریاز کو ختم کرتا ہے۔ قوت مدافعت بڑھانے کے علاوہ پتوں والی سبزیاں دل کے امراض، موٹاپا اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں بھی کمی کرتی ہیں۔ آپ  دلکش اور مزیدار گرین سلاد کپ بنا کر اپنی روزمرہ کی سلاد کی ڈش میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ آپ اپنی سلاد کی ڈش کو متعدد دوسری سبزیوں اور سلاد پتوں سے سجا کر ایک صحت مند پیالہ بناسکتے ہیں۔



گھر میں کچھ مزیدار اور صحت مند کھانوں کے آپشنز کی طرف غور کریں۔ گھر بیٹھے صحت کا خزانہ تیار کریں اور اچھا صاف ستھرا کھانا کھائیں۔ کسی ایک کو یا ان تمام ترکیبوں کو آزمانے سے آپ اپنے مدافعتی نظام کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر، صحت مند اور ہلکا محسوس کریں گے۔ان کو ضرور ٹرائی کریں اورہمیں بتائیں کہ آپ کو کیسا لگا!
 

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : یسریٰ طیب

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں