ٹماٹر کا سوپ

(11037 وِیوز)

کریمی اور لذیذ ٹماٹر کا سوپ بنانے کی ترکیب نہایت ہی آسان ہے۔ اس میں شامل تازہ ٹماٹروں کو بنیادی جزو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اُبالنے کے بعد بلینڈ کر کے شامل کیے گئے ٹماٹر، سوپ کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں۔ اگر آپ سردی کے موسم میں کچھ گرما گرم کھانا چاہ رہے ہیں تو مزیدار ٹماٹر کے سوپ سے ضرور لطف اندوز ہوں، جو صبح ، دوپہر اور رات کے کھانے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 45 MIns
  • 1 Likes

اجزاء

    • ٹماٹر6 - 7
    • پانی2 کپ
    • تیل3 کھانے کے چمچ
    • پیاز (کٹی ہوئی)1 کپ
    • لہسن (پِسا ہوا)3 - 4, (کٹی ہوئی)
    • گاجر (کٹی ہوئی)1کپ
    • ٹماٹر کا پیسٹ2 کھانے کے چمچ
    • مرغی کی یخنی2 کپ
    • نمکحسب ذائقہ
    • کالی مرچ پِسی ہوئی½ چائے کا چمچ
    • سفید مرچ پِسی ہوئی½ چائے کا چمچ
    • مکئی کا آٹا½ کھانے کا چمچ

ترکیب

  • ٹماٹروں کو کٹ لگا کر ایک برتن میں ڈال دیں۔ اب اس میں پانی ڈالیں اور ابال لیں۔
  • اب ٹماٹروں کو ٹھنڈا ہونے دیں،اس کے بعد ان کا چھلکا اتار لیں اور انہیں باقی بچے ہوئے پانی کے ساتھ ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کرلیں۔
  • اب ایک برتن میں زیتون کا تیل ، لہسن، پیاز ڈالیں اور گاجر اور رنگت تبدیل ہوجانے تک فرائی کریں۔
  • اب اس میں گرینڈ کیے ہوئے ٹماٹر شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور ابال آنے تک پکائیں۔
  • اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ اور یخنی شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اورڈھک کر کچھ دیر تک پکائیں۔
  • اب اس مکسچر کو چھان لیں اور اضافی چیزوں کو پھینک دیں۔
  • اب برتن میں چھانا ہوا ٹماٹر کا سُوپ واپس ڈال دیں۔ پھر اس میں نمک ، کالی مرچ اور سفید مرچ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • ۔ اب کارن فلور کو پانی میں ملا کر مکسچر بنالیں اور اس مکسچر کو سُوپ میں شامل کردیں۔
  • گرما گرم ٹماٹر کے سُوپ سے لطف اٹھائیں۔۔۔۔ اور نیچے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)

  • anonymous
    (4 years ago)
    1. Boil the Tomatoes and peal out its skin. Use the blender to make purée of the pealed tomatoes. 2. Sauté the onion in butter, add Basil Leaves, Add Salt, Red Chili Powder, Chopped Garlic, Rosemary Leaves. 3. After cooking for 10-15 Minutes, addd Tomatoes Purées. 4. Creamy Tomato Soup is ready. Before presenting sprinkle crushed black pepper, very little sugar and little lemon juice.
    جواب