شاہی نرگسی کوفتے

(17159 وِیوز)

شاہی نرگسی کوفتے پاکستان اور بھارت کی ایک بہت مشہور ڈش ہے۔ مزےدار کوفتوں کو انڈوں کے ساتھ گاڑھے شوربے میں بنایا جاتا ہے۔ اس ترکیب کی مدد سے آپ اسانی سے شاہی نرگسی کوفتے بناسکتے ہیں جسے نان، روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 35 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • بکرے کا قیمہ۔1 کلو
    • ہری مرچیں5-6 عدد
    • تازہ دھنیا½ گڈّی
    • لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • گرم مسالہ½ چائے کا چمچ
    • ثابت کالی مرچ½ چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • بیسن4 کھانے کا چمّچ
    • ہلدی پسی ہوئی½ چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا1 کھانے کا چمّچ
    • پسا ہوا زیرہ1 کھانے کا چمّچ
    • تیل4 کھانے کا چمّچ
    • اندے، ابلے ہوئے4 عدد
    • پیاز کا پیسٹ1 کپ
    • ٹماٹر کا پیسٹ1 کپ
    • لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • گرم مسالہ½ چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا½ چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی½ چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ½ چائے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • دہی½ کپ
    • تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے
    • ہری مرچیں4-5 عدد
    • ادرک لمبائی میں کٹی ہوئی½ عدد

ترکیب

  • ایک گرائنڈرمیں قیمہ ڈالیں، ہری مرچیں، دھنیا، لال مرچیں، ثابت کالی مرچیں، گرم مسالہ، نمک، بیسن ڈال کر پیس لیں اور پیالے میں نکال لیں۔
  • اب قیمے میں پسی ہوئی ہلدی، پسا ہوا دھنیا، پسا ہوا زیرہ ڈال کر ملائیں۔
  • کوفتے بنانے کے لیے ہتھیلی پر تیل لگا کر قیمہ پھیلائیں، ابلے ہوئے انڈے کو اس پر رکھیں اور قیمہ لپیٹ کر کوفتے بنا لیجیے۔
  • اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے کوفتوں کو 10منٹ تک اچھی طرح تل لیں۔
  • سالن بنانےکے لیے: ایک پتیلے میں ہلکی آنچ پرتیل گرم کرلیں اور پیاز کے پیسٹ کو پکائیں۔
  • اب کٹے ہوئے ٹماٹرڈال کر پکائیں۔
  • پھر لال مرچ پاؤڈر، نمک، گرم مسالہ، دھنیا پاؤڈر، ہلدی، پسا ہوا دھنیا، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھے سے بھون لیں۔
  • اب دہی ڈال کر بھونیں، جب تک سالن گاڑھا نہ ہوجائے۔
  • اب کوفتوں کو سالن میں ڈالیں، 5 سے 6 منٹ کے لیے ڈھکن ڈھانک کرہلکی آنچ پر پکائیں۔
  • تازہ دھنیے سے گارنش کریں۔
  • مزے دار نرگسی کوفتے تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟