نوابی ہانڈی ایڈیٹر کی جانب سے ہدایات

شروع کرنے سے پہلے

اس بات کو یقینی بنائیں کہ کھانے میں استعمال ہونے والا گوشت بغیر ہڈی کے اور صاف ستھرا ہونا چاہیے۔

جس ہانڈی میں کھانا بنانا ہے وہ اتنی گہری ہونی چاہیے کہ اس میں گوشت آسانی سے پک سکے،  پکوان کو خوش ذائقہ اور شوربے دار بنانے کے لیے اسے اچھی طرح  پکائیں۔

مزے دار، لذیذ اور خوش ذائقہ ڈش

مرغی کے بغیر ہڈی کے گوشت سے بننے والی نوابی چکن ہاڈی ایک زبردست اور مزےدار ڈش ہے جسے نان یا روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ اپنے ذوق کے مطابق آپ اسے چاولوں کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ برصغیر کے کھانوں میں نوابی چکن ہانڈی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اپنی خوشبو، ذائقے اور لذت کے باعث اسے اہلِ ثروت گھرانوں میں ہمیشہ سے خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے۔ ہانڈی میں بنے کھانوں میں نوابی چکن ہانڈی سرِ فہرست ہے جس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ اگر آپ نے اب تک اسے نہیں چکھا تو ضرور ٹرائی کریں۔

 

کسی بھی کھانے کو مزے دار، چٹ پٹا اور ذائقے دار بنانے کے لیے گرم مسالے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، گرم مسالا چھوٹی چھوٹی کئی اشیا کے مجموعہ کو کہتے ہیں جن میں لونگ، دارچینی، تیز پان، الائچی، زیرہ، ثابت دھنیا، کالی مرچ، جاوتری، جائفل وغیرہ شامل ہیں، گرم مسالے کی آمیزش سے کھانوں میں ذائقہ اور مہک پیدا ہوتی ہے، گرم مسالے کو کئی طرح کے شوربے دار کھانوں اور چاول کی ڈشز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

کسی بھی کھانے میں گاڑھا پن پیدا کرنے کے لیے بادام کا پیسٹ ایک بہترین چیز ہے، بادام کے پیسٹ کی شمولیت سے کھانا انتہائی مزے دار اور کریمی ہوجاتا ہے۔ بادام کا پیسٹ گھر پر بنانا بہت آسان ہے. بھیگے ہوئے باداموں کا چھلکا اتار کر انہیں بلینڈ کرلیں، بازار میں ملنے والے مہنگے بادام پیسٹ کے مقابلے میں یہ انتہائی آسان اور سستا ہے اور اسے کم از کم 4 دن کے لیے فریج میں اسٹور بھی کیا جاسکتا ہے۔

کھانوں کو گاڑھا اور شوربے دار بنانے کے لیے دہی ایک بہترین عنصر ہے، انڈیا اور پاکستان کے روایتی کھانوں میں دہی کے استعمال کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ پروٹین اور کیلشیم سے بھر پور دہی ہر طرح سے استعمال کے لیے بہترین ہے، حیدر آبادی کھانوں میں دہی کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے۔

چکن کو تیار کریں

چکن کی میرینیشن اس ڈش کی تیاری میں سب سے ضروری چیز ہے۔ کھانے کی تیاری سے قبل اس بات کا اطمینان کرلیں کہ چکن کو اچھی طرح سے میرینیٹ کرلیا گیا ہے، کیونکہ میرینیشن کے دوران لذت اور ذائقہ چکن کے اندر پوری طرح سرایت کر جاتا ہے جس سے کھانا خوش رنگ اور خوش ذائقہ ہوجاتا ہے اور کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں۔

 
چکن کو تیار کریں

ضروری اجزا

بادام کا پیسٹ اس ڈش کی تیاری میں سب سے اہم اور ضروری چیز ہے، بادام کے پیسٹ ملانےسے کھانا انتہائی مزے دار اور کریمی ہوجاتا ہے۔ بادام کا پیسٹ گھر پر بنانا بہت آسان ہے. اس کا طریقہ یہ ہے کہ باداموں کو گرم پانی میں تھوڑی دیر بھگونے کے بعد ان کا چھلکا اتارٰن اور بلینڈر میں ڈال کربلینڈ کرلیں، بازار میں ملنے والے مہنگے بادام پیسٹ کے مقابلے میں یہ انتہائی آسان اور سستا ہے، اس کے علاوہ اس ڈش کی تیاری میں دوسری انتہائی ضروری چیز پیاز کا پیسٹ ہے جو کھانے کو لذیذ اور ثروت انگیز بناتا ہے، پیاز کا پیسٹ گھر پر بنانا بھی بہت آسان ہے باداموں کی طرح ہی پیاز کو بلینڈ کرکے اس کا پیسٹ بنایا جاتا ہے۔

 
ضروری اجزا

نوابی چکن ہانڈی

(88966 وِیوز )

ایک لذیز چکن ہانڈی جو مسالوں کو ملا کر بنائی جاتی ہے۔ بادام کا پیسٹ اسکی خصوصیت ہے جو اس کھانے میں اور رونق بخشتا ہے جو اسے شوربے کو شاندار اور گاڑھا کرتا ہے۔ اس ڈش کی ابتدا کلکتہ سے ہوئی۔ یہ ایک خوشبودار اور ذائقے سے بھری ہوئی ڈش ہے جو چاول اور نان کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 25 Min
  • 8 Likes
 

اجزاء

    • مرغی کا گوشت بغیر ہڈی کے700 گرام
    • پسا ہوا دھنیہ1 چائے کا چمچ
    • ہلدی1 چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچآدھا چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی لال مرچ1 چائے کا چمچ
    • لیموں کا رسآدھا چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹآدھا چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹآدھا چائے کا چمچ
    • بادام کا پیسٹ1 کھانے کا چمچ
    • دہیآدھا کپ
    • تیل2 سے 3 کھانے کے چمچ
    • پیاز کا پیسٹ1 کپ
    • ٹماٹر کا پیسٹ3 کھانے کے چمچ
    • پسا ہوا زیرہ1 چائے کا چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • گرم مسالاآدھا چائے کا چمچ
    • دہکتا ہوا کوئلہبھاپ دینے کے لیے

ترکیب

  • ایک ہانڈی میں مرغی کے بغیر ہڈی کے گوشت کی بوٹیاں، پسا ہوا دھنیہ، ہلدی، پسی ہوئی کالی مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، لیموں کا رس، نمک، ادرک، لہسن کا پیسٹ، بادام کا پیسٹ، اور دہی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں جب تک کہ وہ یکجان نہ ہوجائے۔
  • اب اسے 30 منٹ تک میرینیٹ کریں۔
  • ایک چھوٹے برتن میں تیل گرم کریں، پیاز کا پیسٹ ڈالں اور برائون ہونے تک چمچ ہلائیں۔
  • اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں پسا ہوا زیرہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن شامل کریں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں اور اچھی طرح چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں بادام کا پیسٹ اور گرم مسالا ڈالیں، اچھی طرح ملائیں اور 6 منٹ تک ڈھک دیں۔
  • اب اس میں ایک دہکتا ہوا کوئلہ رکھیں، اس پر چد قطرے آئل کے ٹپکا کر ڈھک دیں اور 2 منٹ تک بھاپ میں پکنے دیں۔
  • مزے دار نوابی چکن ہانڈی تیار ہے۔
 

آپکو کیسا لگا؟

 

رائے (4)

  • zainUL abdeen
    (3 years ago)
    Good
    جواب
  • zainUL abdeen
    (3 years ago)
    Nice
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    You didn’t mentioned the ammount of almond paste for gravy. Almond paste is also absent from the ingredients for the gravy. If recipe,s uniqueness depends on almond paste then how come this key ingredient is mentioned only for the marination? Waseem Raza Syed
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    You didn’t mentioned the ammount of almond paste for gravy. Almond paste is also absent from the ingredients for the gravy. If recipe,s uniqueness depends on almond paste then how come this key ingredient is mentioned only for the marination?
    جواب