مغلائی ہانڈی ایڈیٹر کی جانب سے ہدایات

شروع کرنے سے پہلے

اس ڈش کو لذت اور مزے سے بھرپور بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مرغی کی بوٹیاں بغیر ہڈی کے ہونی چاہئیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ پکانے کا برتن خاصا گہرا ہو تاکہ تمام اجزا آپس میں اچھی طرح گھل مل کر ڈش کو آپ کے لیے مزے دار اور لذیذ بنادیں۔

اس کا منفرد ذائقہ مسالوں اور دیگر اجزا کے بہترین امتزاج سے بنا ہے۔

یہ طے ہے کہ کھانا پکانے کے دوران آپ نے مسالوں کا استعمال نہ تو بہت زیادہ کیا ہے اور نہ ہی اتنے کم رکھے ہیں کہ ذائقہ متاثر ہو۔    

شاندار، کریمی اور مزے دار ڈش

مغلائی چکن ایک شاندار، کریمی اور لذیذ ڈش ہے۔ اس میں ادرک، لہسن اور مسالوں کا استعمال لذت اور ذائقے کا بہترین امتزاج پیدا کرتا ہے۔  لذتِ کام و دہن کے لیے یہ ایک بہترین اور مقبول ترین ڈش ہے، اس زبردست اور لذیذ ڈش کا خیال آتے ہی زبان چٹخارے لینے لگتی ہے اور زیادہ مزے کی تمنا کرتی ہے۔ مغلائی چکن پکانے میں بہت آسان ہے اسے بنانے بہت زیادہ وقت اور محنت کی قطعی ضرورت نہیں۔ 

 

کسی بھی کھانے کو مزے دار، چٹ پٹا اور ذائقے دار بنانے کے لیے گرم مسالے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، گرم مسالا چھوٹی چھوٹی کئی اشیا کے مجموعہ کو کہتے ہیں جن میں لونگ، دارچینی، تیز پان، الائچی، زیرہ، ثابت دھنیا، کالی مرچ، جاوتری، جائفل وغیرہ شامل ہیں، گرم مسالے کی آمیزش سے کھانوں میں ذائقہ اور مہک پیدا ہوتی ہے، گرم مسالے کو کئی طرح کے شوربے دار کھانوں اور چاول کی ڈشز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پھینٹے ہوئے انڈے مختلف ڈشز کی تیاری میں چیزوں کو جوڑنے اور تہہ جمانے کے لیے بہترین ذریعہ ہیں، اعلیٰ معیار کی پروٹین کے حصول کے لئے انڈے انتہائی کم خرچ اور بہترین چیز ہیں، پروٹین کی بڑی مقدار انڈے کے سفید حصے میں ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن بی 2 اور فیٹ بھی پایا جاتا ہے۔ قدرت کے اس چھوٹے سے انمول تحفے میں سیلینیم، وٹامن ڈی، وٹامن بی6، بی12، منرلز، زنک، لوہا اور تانبا بھی پایا جاتا ہے۔

دودھ سے بننے والی مصنوعات میں سے ایک اہم چیز دودھ کی بالائی ہے جسے کریم بھی کہا جاتا ہے۔ دودھ کو ابال کر ٹھنڈا کرلیں تو اس کے اوپر مٹھاس، چکنائی اور توانائی سے بھرپور ٹھوس بالائی کی تہہ جم جاتی ہے جو کھانے میں میٹھی اور لذیذ ہوتی ہے۔ بازار میں فروخت کی غرض سے بالائی کو صنعتی پیمانے پر بھی تیار کیا جاتا ہے۔ جبکہ بیشتر ممالک میں اسے خشک پائوڈر کی شکل میں تیار کرکے بھی بیچا جاتا ہے۔ میٹھی اور مزے دار بالائی بھرپور چکنائی سے لبریز ہوتی ہے اور توانائی کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔

چکن کی تیاری

بغیر ہڈی کے چکن کو سب سے پہلے اچھی طرح میرینیٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک بہترین، نفیس اور مزے دار مسالے دار کھانا تیار ہو سکے۔

 
چکن کی تیاری

اجزائے خاص

گاڑھا اور مزے دار سالن بنانے کےلیے ضروری ہے کہ اسے بنیادی مسالوں کے ساتھ تیار کیا جائے۔ دہی اور انڈے کی آمیزش سے کھانے میں مزےداری اور لذت کا بہترین امتزاج پیدا کیا جاسکتا ہے۔

 
اجزائے خاص

مغلائی ہانڈی

(81722 وِیوز )

مغلائی ہانڈی پاکستان کے کھانوں میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش میں سے ایک ہے. اس ڈش کا ذائقہ کریمی اورمزیدار ہوتا ہے. یہ ڈش آسان اورجلدی پکنے والی ڈشسز میں سے ہے. اسے سادہ یا گارلک نان کے ساتھ پیش کی جا سکتا ہے۔

  • آسان
  • 5 افراد
  • 20 Min
  • 9 Likes
 

اجزاء

    • چکن بوٹی1 کلو
    • لال مرچ پاڈر1 کھانے کا چمچ
    • نمکحزب ذائقہ
    • گرم مسالہ1 کھانے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا1 چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرا1 چائے کا چمچ
    • ہلدی1 کھانے کا چمچ
    • کھانے کا رنگایک چٹکی
    • لیمو کا رس1 کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ1 کھانے کا چمچ
    • انڈا1
    • دہی1 کپ
    • کارن فلور2 کھانے کے چمچ
    • تیل1 ½ کھانے کا چمچ
    • کریم1 کپ
    • ہرا دھنیا, باریک کٹا ہواگارنش کے لیے

ترکیب

  • ایک باﺅل میں چکن بوٹی، لال مرچ پاﺅڈر، نمک، گرم مسالہ، پسا ہوا دھنیا، پسا ہوا زیرہ، ہلدی، کھانے کا رنگ، ادرک لہسن کا پیسٹ، لیمو کا رس، پھینٹا ہوا انڈہ، دہی، کارن فلار ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
  • اب فریج میں ڈھانک کر ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ ہونے رکھ دیں۔
  • ایک پتیلے میں تیل گرم کریں تب تک پکائیں جب تک رنگ تبدیل ہوجائے
  • اب کریم ڈال کر ہلائیں۔
  • اب دھنیا ڈالیں اور مکس کریں۔
  • مزے دار مکھنی ہانڈی تیار ہے۔
 

آپکو کیسا لگا؟

 

رائے (7)