بیف حلیم ایڈیٹر کی جانب سے ہدایات

شروع کرنے سے پہلے

اس بات کو یقینی بنائیں کے گوشت کا پیس بغیر ہڈی کا انڈرکٹ ہونا چاہیے ہے۔

گوشت اچھی طرح گلہ ہونا چاہیے ہے تا کہ اس کے ٹکڑے کرنے میں اسانی ہو۔

حلیم کی گریوی کو گاڑھا ہونا لازم ہے۔

حلیم کو ایک بڑے برتن میں بنایئں تا کے سارے مسالے مکس ہوں اور بہترین ذائقہ دیں۔

لذیز اور کریمی خوشبودار ڈش

بیف حلیم ایک مزے دار، لذیذ اور مسالے دار ڈش ہے، گوشت، دالوں، مسالوں اور پروٹین کے امتزاج سے اس کا بہترین ذائقہ، رنگ اور مہک نکھر کر سامنے آتی ہے۔ حلیم کو عموما مذہبی یا روایتی تہواروں کے موقع پر بنایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ دھنیے، پودینے کی ہری پتیاں، لیموں، ہری مرچ، ادرک کی ہوائیاں اور بھنی ہوئی پیاز کے ساتھ اس کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ حلیم کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے اس میں گرم مسالوں کے ساتھ نباتات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں کھانے والے اپنی انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں۔

 

کسی بھی سالن کو شوربے دار اور گاڑھا بنانے کے لیے بھنی ہوئی پیاز ایک بہترین اور بنیادی چیز ہے۔ بھنی ہوئی پیاز بنانے کے لیے سفید کے مقابلے میں ہلکی لال رنگ کی پیاز زیادہ بہتر ہے۔ بھنی ہوئی پیاز بنانے سے قبل اسے دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کرلیں کیونکہ پیاز جتنی خشک ہوگی بھننے کے بعد اتنی ہی اچھی بنے گی۔ یہ بھی دھیان میں رہے کہ آپ نے نہ تو پیاز کو بہت زیادہ پکانا ہے اور نا ہی جلانا ہے۔ ہلکا بھوننے کے بعد جب پیاز ہلکی زردی مائل ہوجائے تو اسے کڑاھی سے نکال کر پیپر ٹاول پر رکھیں اور اس کے اوپر ایک اور پیپر ٹاول ڈال کر اسے اچھی طرح ڈھانپ دیں۔

کسی بھی کھانے کو مزے دار، چٹ پٹا اور ذائقے دار بنانے کے لیے گرم مسالے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، گرم مسالا چھوٹی چھوٹی کئی اشیا کے مجموعہ کو کہتے ہیں جن میں لونگ، دارچینی، تیز پان، الائچی، زیرہ، ثابت دھنیا، کالی مرچ، جاوتری، جائفل وغیرہ شامل ہیں، گرم مسالے کی آمیزش سے کھانوں میں ذائقہ اور مہک پیدا ہوتی ہے، گرم مسالے کو کئی طرح کے شوربے دار کھانوں اور چاول کی ڈشز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مکھن کو اچھی طرح پکانے کے نتیجے میں برآمد ہونے والے جوہر کو گھی کے عام فہم نام سے جانا جاتا ہے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں ناشتے کے لوازمات کی تیاری میں گھی کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس سے گرما گرم مزے دار پراٹھے بنتے ہیں، تازہ مکھن کو کسی برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکایا جائے تو اس میں قدرتی طور پر موجود پانی بھاپ بن کر ہوا میں تحلیل ہوجاتا ہے اور تازہ گھی حاصل ہوتا ہے، اسے کسی برتن میں ڈال کر ٹھنڈی جگہ پر سنبھال کر رکھ دیا جائے تو تھوڑے ہی عرصے میں ٹھوس شکل اختیار کرلیتا ہے، باربی کیو کے ساتھ ساتھ مختلف کھانوں میں لذت، خوشبو اور ذائقہ پیدا کرنے کے لیے بھی گھی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

لوازمات

اس کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے اس میں کچھ لوازمات بھی ڈالے جاتے ہیں، اگرچہ حلیم کو ان لوازمات کے بغیر بھی کھایا جاسکتا ہے مگر آپ اس گرما گرم اور لذیذ ڈش کا بہترین ذائقہ چاہتے ہیں تو ادرک، کٹی ہوئی ہری مرچ، تازہ دھنیا، بھنی ہوئی پیازاور لیموں کے ساتھ نوش کریں۔

 
لوازمات

استحکام

یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ اس کا لذیذ گاڑھا پن ہی سب سے اہم چیز ہے، حلیم جتنی گاڑھی اور گھٹی ہوئی ہوگی اس کا ذائقہ اس قدر بہترین ہوگا۔ اس کے لیے ضرروی ہے کہ اسے ہلکی آنچ پر دیر تک پکایا جائے تاکہ اس کا اصل ذائقہ مستحکم کیا جاسکے۔

 
استحکام

گوشت کو اچھی طرح نفاست سے پکانا

گرما گرم مزے دار حلیم ہمیشہ آپ کی بھوک کو چمکاتی ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ حلیم میں شامل کئے جانے والے گوشت کو اچھی طرح اور نفاست سے پکایا جائے تاکہ اس کی لذت، توانائی اور بہترین ذائقہ کشید ہوسکے۔ گوشت جتنی اچھی طرح سے گھلا ہوا ہوگا کھانے میں اتنا ہی مزہ آئے گا اور کھانا نہ صرف اشتہا انگیز ہوگا بلکہ زود ہضم بھی ہوگا۔

 
گوشت کو اچھی طرح نفاست سے پکانا

بیف حلیم

(73137 وِیوز )

حلیم جسے دلیم بھی کہا جاتا ہے اس کی ابتدا مشرقی وسطہ کے کھانوں سے ہوئی۔ حلیم ایک خاص ڈش ہے جو زیادہ تر رمضان یا محرم میں بنائی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسی ڈش ہے جو گوشت اور دالوں کو ملا کر ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائی جاتی ہے جب تک یہ گاڑھی نا ہوجائے۔ یہ خاص موقوں پر اپنے مسالوں کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

بیف حلیم
بیف حلیم
  • درمیانی
  • 7 افراد
  • 90 Min
  • 5 Likes
 

اجزاء

    • گھی 1 پیالی
    • کٹی ہوئی پیاز دو سے تین عدد
    • بکرے کا گوشت ایک کلو گرام
    • ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی لال مرچآدھا چائے کا چمچ 1/2
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لونگ آدھا چائے کا چمچ
    • دارچینی دو عدد
    • ثابت سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • تیز پتہ ایک یا 2عدد
    • پسا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • پانی آدھا لیٹر
    • دال ماش، بھگوئی ہوئی ایک کپ
    • دال مسور، بھگوئی ہوئی۔ ایک کپ
    • چنے کی دال، بھگوئی ہوئی ایک کپ
    • جِو، بھگوئے ہوئے250 گرام ایک پائو
    • گندم، بھگوئی ہوئی250 گرام ایک پائو
    • کٹی ہوئی ہری مرچ تین سے چار عدد
    • لمبائی میں کٹی ہوئی ادرک ایک مناسب ٹکڑا
    • بھُنی ہوئی پیازحسب ذوق حسبِ ضرورت
    • لیموں کٹے ہوئے حسبِ ضرورت
    • چاٹ مسالا حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں گرم گھی ڈالیں اور اسے درمیان درجے کی آگ پر پکائیں اس کے بعد اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور اسے سنہری ہونے تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں گوشت ڈالیں اور اسے اس وقت تک پکائیں کہ گوشت کی سرخی ختم ہوجائے۔
  • اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں ہلدی، پسی ہوئی لال مرچ، نمک، لونگ، دھنیہ، دار چینی، کالی مرچ، پسا ہوا زیرہ، تیزپان، پسا ہوا دھنیہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام مسال جات اس میں یکجا ہوجائیں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں، اچھی طرح ملائیں اور 10 سے 15 منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب گوشت کو ایک علیحدہ برتن میں نکال لیں اور مسلے سے الگ کرلیں۔ بغیر ہڈی کے گوشت کو ایک الگ برتن میں رکھ دیں۔
  • اب گوشت کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اگلے مرحلے کے لیے رکھ دیں۔
  • اب ایک الگ اور گہرے برتن میں پانی لیں اور اس میں تمام دالیں اور گندم کو ڈال کر ابال لیں۔ تھوڑی دیر پکانے پر جب گندم نرم ہوجائے تو اس میں نمک شامل کرلیں اس کے بعد اسے مزید 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔
  • اب برتن کے اوپر آجانے والے جھاگ کو ہٹائیں اور اسے مزید 20 سے 25 منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں اور لکڑے کے چمچے سے ہلاتے رہیں تاکہ ساری دالیں اس میں اچھی طرح گھل جائیں۔
  • اب اس میں دم پخت کیے ہوئے پانی کو شامل کریں اور مسلسل ہلاتے رہیں۔ اسے اس وقت تک پکائیں جب تک کہ اس میں گاڑھا پن نہ پیدا ہوجائے۔
  • اب اس میں گوشت شامل کریں اور اسے اچھی طرح لیسدار ہونے تک پکاتے رہیں۔
  • جب حلیم اچھی طرح پک کر تیار ہوجائے تو اسے اس کے لوازمات یعنی بھنی ہوئی پیاز، چاٹ مسالا، گرم مسالا اور دھنیے کی تازہ پتیوں کے ساتھ پیش کریں۔
 

آپکو کیسا لگا؟

 

رائے (1)