پائے اسپیشل ایڈیٹر کی جانب سے ہدایات

شروع کرنے سے پہلے

خوش ذائقہ، لذیذ اور لیسدار شوربے والے پائے بنانے کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پکانے سے قبل پایوں کو خوب اچھی طرح سے دھو لیا گیا ہے۔

بہترین اور مزے دار پائے پکانے کے لیے ضروری نہیں ہے کہ آپ صرف بھیڑ کے پائے ہی استعمال کریں۔ اس شاندار ڈش کی تیاری میں گائے، بھینس اور بکرے کے پائے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ 

سردیوں کے موسم کی انتہائی مقبول اور مزے دارڈش

برصغیر کے روایتی اور مقبول ترین کھانوں میں پایوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ پایوں کو پکانے کا عمل تھوڑا سا مشکل تو ہے مگر اس محنت کے نتیجے میں بننے والی شاندار ڈش کو کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں۔ گائے، بکری، بھینس یا بھیڑ کے پایوں کی تیاری میں گرم مسالے اور نباتات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں یہ لذیذ اور بہترین ڈش بے حد مقبول ہے خاص طور پر سردی کے موسم میں اس کی مانگ اور بڑھ جاتی ہے۔

 

کسی بھی کھانے کو مزے دار، چٹ پٹا اور ذائقے دار بنانے کے لیے گرم مسالے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، گرم مسالا چھوٹی چھوٹی کئی اشیا کے مجموعہ کو کہتے ہیں جن میں لونگ، دارچینی، تیز پان، الائچی، زیرہ، ثابت دھنیا، کالی مرچ، جاوتری، جائفل وغیرہ شامل ہیں، گرم مسالے کی آمیزش سے کھانوں میں ذائقہ اور مہک پیدا ہوتی ہے، گرم مسالے کو کئی طرح کے شوربے دار کھانوں اور چاول کی ڈشز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مکھن کو اچھی طرح پکانے کے نتیجے میں برآمد ہونے والے جوہر کو گھی کے عام فہم نام سے جانا جاتا ہے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں ناشتے کے لوازمات کی تیاری میں گھی کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس سے گرما گرم مزے دار پراٹھے بنتے ہیں، تازہ مکھن کو کسی برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکایا جائے تو اس میں قدرتی طور پر موجود پانی بھاپ بن کر ہوا میں تحلیل ہوجاتا ہے اور تازہ گھی حاصل ہوتا ہے، اسے کسی برتن میں ڈال کر ٹھنڈی جگہ پر سنبھال کر رکھ دیا جائے تو تھوڑے ہی عرصے میں ٹھوس شکل اختیار کرلیتا ہے، باربی کیو کے ساتھ ساتھ مختلف کھانوں میں لذت، خوشبو اور ذائقہ پیدا کرنے کے لیے بھی گھی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس ڈش کے بنیادی اجزا

اس ڈش کی سب سے اہم اور بنیادی چیز پائے ہیں جو گائے، بکری یا بھینس سے حاصل کئے جاتے ہیں، پایوں پر لگے بال اتارنے کے لیے ان پر آٹا ملا جاتا ہے اس کے علاوہ تیز دھار چھری سے بھی پایوں کو صاف کیا جاتا ہے، پایوں کا سالن بنانے کے علاوہ سوپ اور یخنی بھی بنائی جاتی ہے، اپنے منفرد ذائقے کے باعث جنوبی ایشیا کے گھرانوں میں پائے بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

 
اس ڈش کے بنیادی اجزا

استحکام

پایوں کا اصل مزہ ان کی لیس اور چپچپاہٹ میں ہے پائے کا بہترین ذائقہ کشید کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں دیر تک پکایا جائے، تاکہ ان کا اصل اور روغنی ذائقہ مستحکم ہوسکے۔ جب پائے اچھی طرح پک جائیں اور ان کی ثروت انگیز مہک آپ کی بھوک کو عروج پر پہنچادے تو اس لذیذ اور شاندار ڈش کو نان کے ساتھ پیش کریں۔

 
استحکام

پائے

(109823 وِیوز )

پائے ایک ایسی شاندار ڈش ہے جسکا دل برصغیر کے کھانوں سے جڑا ہے۔ یہ ایک مشکل کھانا ہے اور پکنے میں کافی وقت لیتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی یہ ڈش کافی مقبولیت کی حامل ہے۔ پائے کا اصل مزہ اس سے نکلے ہوئے گودے اور چکنائی کا ہے جسے مختلف جڑی بوٹیوں اور مسالوں میں ملا کر بنایا جاتا ہے۔ یہ ایک مقبول طرین ڈش ہے جو زیادہ تر سندھ اور پنجاب میں ٹھنڈ کے زمانے میں کھائی جاتی ہے۔

  • درمیانی
  • 7 افراد
  • 200 Min
  • 5 Likes
 

اجزاء

    • پائے، صاف کیے ہوئے1 کلو
    • پیاز کا پیسٹ1 کپ
    • گھی1 کپ
    • ادرک کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ1 چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی1 چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • کشمیری لال مرچ1 چائے کا چمچ
    • دہی1 کپ
    • پانی1 لیٹر
    • نانپیش کرنے کے لیے

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں گھی ڈالیں اور اسے درمیانے درجے کی آگ پر پکنے کے لیے رکھ دیں، پھر اس میں پیاز ڈال کر برائون ہونے تک اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس میں اچھی طرح صاف کئے ہوئے پائے ڈالیں اور اچھے سے مکس کرلیں۔
  • اب اس میں سرخ پسی ہوئی مرچ، گرم مسالہ، پسی ہوئی ہلدی، اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس میں کشمیری پسی ہوئی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں دہی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں 1 لیٹر پانی ڈالیں، مکس کریں اور ڈھک دیں۔ 1 گھنٹے تک ہلکی آنچ پر اسے پکنے دیں تاکہ پائے اچھی طرح گل جائیں اور اس کا گاڑھا، روغنی شوربہ تیار ہوسکے۔
  • خوش رنگ، خوش زائقہ اور مزیدار پائے تیار ہیں۔
 

آپکو کیسا لگا؟

 

رائے (2)