اس ڈش کی تیاری کے لئے مرغی کے بہترین گوشت کا انتخاب کریں جسے میرینیشن کے مرحلے سے گزار کر خوب نرم اور لذیذ کیا جاتا ہے۔ مرغی کے گوشت کی میرینیشن انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے ہی پکوان میں ایسا انوکھا اور اشتہا انگیز ذائقہ پیدا ہوتا ہے کہ کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں۔
نہاری مسالا بازار میں با آسانی دستیاب ہے، اگر آپ اسے گھر میں بنانا چاہیں تو یہ خاصا محنت طلب کام ہے تاہم اس کی اپنی ایک اہمیت ہے۔ نہاری مسالا مختلف مسالوں کا مجموعہ ہے جن میں شاہی زیرہ، پسی ہوئی ہلدی، ثابت کالی مرچ، سرخ مرچ، جائفل، جاوتری، لونگ، الائچی، تیز پان، کشمیری لال مرچ اور ثابت دھنیا شامل ہیں، پسے ہوئے مسالوں کو ایک منہ بند ڈبے یا جار میں بند کرکے رکھ لیں تاکہ یہ ہفتوں تک آپ کے کام آسکے۔
کسی بھی سالن کو شوربے دار اور گاڑھا بنانے کے لیے بھنی ہوئی پیاز ایک بہترین اور بنیادی چیز ہے۔ بھنی ہوئی پیاز بنانے کے لیے سفید کے مقابلے میں ہلکی لال رنگ کی پیاز زیادہ بہتر ہے۔ بھنی ہوئی پیاز بنانے سے قبل اسے دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کرلیں کیونکہ پیاز جتنی خشک ہوگی بھننے کے بعد اتنی ہی اچھی بنے گی۔ یہ بھی دھیان میں رہے کہ آپ نے نہ تو پیاز کو بہت زیادہ پکانا ہے اور نا ہی جلانا ہے۔ ہلکا بھوننے کے بعد جب پیاز ہلکی زردی مائل ہوجائے تو اسے کڑاھی سے نکال کر پیپر ٹاول پر رکھیں اور اس کے اوپر ایک اور پیپر ٹاول ڈال کر اسے اچھی طرح ڈھانپ دیں۔
مکھن کو اچھی طرح پکانے کے نتیجے میں برآمد ہونے والے جوہر کو گھی کے عام فہم نام سے جانا جاتا ہے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں ناشتے کے لوازمات کی تیاری میں گھی کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس سے گرما گرم مزے دار پراٹھے بنتے ہیں، تازہ مکھن کو کسی برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکایا جائے تو اس میں قدرتی طور پر موجود پانی بھاپ بن کر ہوا میں تحلیل ہوجاتا ہے اور تازہ گھی حاصل ہوتا ہے، اسے کسی برتن میں ڈال کر ٹھنڈی جگہ پر سنبھال کر رکھ دیا جائے تو تھوڑے ہی عرصے میں ٹھوس شکل اختیار کرلیتا ہے، باربی کیو کے ساتھ ساتھ مختلف کھانوں میں لذت، خوشبو اور ذائقہ پیدا کرنے کے لیے بھی گھی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
مرغی کا صاف ستھرا اور صحت مند گوشت اس پکوان کی سب سے بنیادی چیز ہے۔ اس لئے مرغی کے بہترین گوشت کا انتخاب کریں جسے میرینیشن کے مرحلے سے گزار کر خوب نرم اور لذیذ کیا جاتا ہے۔ مرغی کے گوشت کی میرینیشن انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے ہی پکوان میں ایسا انوکھا اور اشتہا انگیز ذائقہ پیدا ہوتا ہے کہ کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں۔
برصغیر ہندو پاک کے قدیم اور مقبول ترین پکوانوں میں شامل قورمہ انتہائی شاندار اور بہترین ڈش ہے، سولہویں صدی کے مغل بادشاہوں کے شاہی مطبخ سے نکلنے والی یہ خوش رنگ, خوش ذائقہ اور ثروت انگیز ڈش اپنی منفرد ترکیب اور اشتہا انگیزی کے باعث روزِ اول سے ہی مقبول رہی ہے۔ بادامی قورمہ مغلوں کے شاہی قورمے کی ہی ایک اور ترقی یافتہ شکل ہے جسے باداموں کی آمیزش مزید خوش ذائقہ اور اشتہا انگیز بناتی ہے۔
آپکو کیسا لگا؟