بالٹی پران

(10050 وِیوز)

بالٹی لفظ اسٹیل کے برتن سے نکلا ہے جس میں کھانا بنایا جاتا ہے۔ بالٹی پران ایک بہترین شوربے کی ڈش ہے جو جھینگوں اور مسالوں کو ملا کر بنائی جاتی ہے۔ یہ گرم گرم جھینگے مزے میں بہترین ہوتے ہیں جنہیں چاول کے ساتھ گھر کی دعوتوں اور تقریبات میں پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 20 Mins
  • 3 Likes

اجزاء

    • پیاز کٹی ہوئی3 عدد
    • پانیحسبِ ضرورت
    • ٹماٹر کٹے ہوئے2-3 عدد
    • پانیحسبِ ضرورت
    • جھیںگے½ کلو
    • تیل3 کھانے کا چمّچ
    • پیاز کا پیسٹ1 کپ
    • ادرک لہسن پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • ہلدی½ چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ½ چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • دھنیا پسا ہوا½ چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا½ چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • پسا ہوا ٹماٹر1 کپ
    • مکھن1 کھانے کا چمّچ
    • لیمو کا رس1 کھانے کا چمّچ
    • ہری مرچیں2-3 عدد
    • تازہ دھنیاکٹا ہوا

ترکیب

  • پیاز کے پیسٹ کے لیے بلینڈر میں کٹی ہوئی پیاز اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پیس لیں۔ پھراسے بعد استعمال کے لیے محفوظ کرلیں۔
  • ٹماٹر کے پیسٹ کے لیے ایک بلینڈر میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پیس لیں۔ اس کو بعد کے استعمال کے لیے رکھلیں۔
  • اب ایک چھوٹے پتیلے میں تیل کو ڈال کر گرم کرلیں۔ اس کے بعد اس میں پیاز کا پیسٹ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔
  • پھر ادرک لہسن شامل کرکے مہک آنے تک مکس کریں۔
  • پھرجھیںگوں کو 2 منٹ تک اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • پھر لال مرچ، ہلدی، گرم مسالہ، نمک حسب ضرورت، دھنیا پسا ہوا، زیرہ پسا ہوا ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں۔
  • اب ٹماٹر پیسٹ شامل کرکے مکس کرلیں۔
  • اس کے بعد مکھن اور لیمو کا رس ڈال کر مکس کریں، اور5 منٹ کے لیے دھیمی آنچ پررکھ دیں۔
  • اب کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر مکس کرلیں اور دھنیا سے گارنش کرلیں۔
  • مزے دار(جھینگے) بالٹی پران تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟