بھنڈی فرائی

(14182 وِیوز)

مہکتے ہوئے تیکھے مسالوں سے بنی مزے دار بھنڈی فرائی برصغیر کی مقبول ترین ڈش ہے۔ توانائی سے بھرپور یہ ڈش سبزی خور افراد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ گرما گرم چپاتی کے ساتھ کھائیں یا دال چاول کے ساتھ سائیڈ ڈش کے طور پر پیش کریں۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 15 Mins
  • 5 Likes

اجزاء

    • بھنڈی½ کلو
    • تیلتلنے کے لیے
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • سفید مرچ½ چائے کا چمچ
    • چاٹ مسالہ½ چائے کا چمچ
    • کٹی ہوئی لال مرچ½ چائے کا چمچ

ترکیب

  • ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں، بھنڈیاں ڈال کر براؤن ہونے تک تل لیں
  • تلی ہوئی بھنڈیوں کا تیل خشک کرکے ٹشو پیپر پر نکال لیں۔
  • اب ایک پتیلے میں تلی ہوئی بھنڈیوں کو ڈالیں اس میں نمک، سفید مرچ، چاٹ مسالہ، کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر ہلائیں۔
  • مزے دار بھنڈی فرائی تیار ہے
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟