گارڈن سلاد کپ

(12925 وِیوز)

کسی بھی آئوٹ ڈور یا گارڈن پارٹی کے لیے خاص طور پر بنایا گیا دلکش اور مزے دار ایپیٹائزر جسے بند گوبھی کے پتوں سے بنے خوبصورت کپوں میں پیش کیا جاتا ہے، کسی بھی کھانے کے ساتھ رکھنے کے لیے بہترین چیز ہے۔ گارڈن سلاد کپ میں چونکہ مویشیوں سے حاصل ہونے والے غذائی اجزا شامل نہیں ہیں اس لیے یہ مکمل طور پر چکنائی، لمحیات اور نشاستے سے پاک ہے اور ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو ویگن ڈائیٹ پر عمل کررہے ہیں یا مکمل طور پر سبزی خور ہیں۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 15 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • بند گوبھی کٹی ہوئی نصف ٹکڑا
    • مولی، لمبائی میں کٹے ہوئے ٹکڑے ایک عدد
    • اجمود دھنیا کٹا ہوا آدھی گٹھی
    • پیاز کٹی ہوئی1 ایک عدد
    • تازہ ہرا دھنیا کٹا ہوا1 ایک گٹھی
    • ٹماٹر کٹے ہوئے ایک عدد
    • زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
    • سرسوں کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • نمک ایک چائے کا چمچ
    • سیب کا سرکہ ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

ترکیب

  • ایک پیالے میں زیتون کا تیل ڈالیں اس میں سیب کا سرکہ، سرسوں کا پیسٹ، نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ملائیں اور اچھی طرح مکس کرکے آمیزہ بنالیں اور 15 منٹ کے لیے ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • اب بند گوبھی کو کاٹیں اور اس کے ٹکڑوں کو بعد میں استعمال کرنے کے لیے اٹھا کر ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • اب مولی کو لمبی قاشوں کی شکل میں کاٹیں پھر اس کے مزید پتلے اور لمبے ٹکڑے بنالیں۔ اور بعد میں استعمال کرنےکےلئے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب اجمود کو اچھی طرح سے کاٹ کر بعد مین استعمال کے لیے رکھ لیں۔
  • اب پیاز کے لمبے لمبے ٹکڑے کرلیں اور بعد میں استعمال کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب تازہ ہرے دھنیے کو بھی اسی طرح اچھے سے کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں تاکہ بعد میں کام آسکے۔
  • اب ٹماٹر کو بھی اسی طرح کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں تاکہ بعد میں استعمال کیا جاسکے۔
  • اب ایک بڑے پیالے میں تمام کٹی ہوئی سبزیوں کو ڈالیں، دونوں طرح کے کٹے ہوئے دھنیے کو اس پر چھڑکیں اور اس پر پہلے سے بنا کر رکھا گیا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس سلاد کو بند گوبھی کے پتوں سے بنے خوبصورت کپوں میں ڈال کر پیش کریں۔
  • مزے دار گارڈن سلاد کپ تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)

  • HHPDDC
    (2 years ago)
    "Three-year coin lock" has not yet cooled down When will the ambition of the tortoise end?
    جواب
  • HHPDDC
    (2 years ago)
    "Three-year coin lock" has not yet cooled down When will the ambition of the tortoise end?
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    i like it
    جواب