اس مقدس مہینے کے ایک ایک پل سے بہترین استفادہ حاصل کرنے کے لیے ہر شخص عبادات و مناجات کے لیے زیادہ وقت حاصل کرنے کی غرض سے جلدی اور آسانی سے بن جانے والی سحری اور افطاری کی ایسی تراکیب تلاش کرتا ہے جو نہ صرف کم وقت میں بن جائیں بلکہ کھانے میں بھی لذت انگیز ہوں۔
کیناس آپ کی ضروریات کو سمجھتا ہے اور آپ کے لیے مزیدار چٹنیوں کی وسیع رینج لے کر آیا ہے، جو رمضان المبارک کے دوران آپ کی سحری و افطاری کی تیاری کے وقت نہ صرف آپ کا وقت بچاتا ہے بلکہ کسی بھی وقت مزیدار کھانے تیار کرنے میں آپ کی مدد بھی کرتا ہے۔ کیناس ساس کے ساتھ جھٹ پٹ تیار ہوجانے والی اور وقت کی بچت کے لیے رمضان المبارک کی کچھ فوری اور مزیدار تراکیب یہ ہیں۔
چکن ونگز ہر گھر میں تقریباً سبھی کی پسندیدہ ڈش ہوتے ہیں، خاص طور پر بچوں میں یہ مزیدار پکوان بے حد مقبول ہے جبکہ اسے پکانے میں بھی کم وقت لگتا ہے۔ اس مزیدار پکوان کو ایپاٹائزر کی حیثیت سے لیا جاتا ہے یا دیگر پکوانوں کے ساتھ سائیڈ ڈش کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، مگر ہم سے پوچھیں تو ہم کہیں گے کہ یہ باورچی خانے کی نعمت ہیں۔
کناس باربی کیو ساس کا کھٹاس بھرا، تیکھا اور دھواں دار ذائقہ نہ صرف اس کے ذائقے کو بہترین بناتا ہے بلکہ آپ کی خوشی اور راحت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ آپ اپنے مہمانوں کے سامنے گرما گرم پیش کرنے کے لیے مزیدار باربی کیو ہنی ونگز کو30 منٹ سے بھی کم وقت میں تیار کرسکتے ہیں۔
باربی کیو ہنی ونگز کے کھٹے میٹھے دھواں دھار ذائقہ کا تجربہ کرنے کے لیے آج ہی یہ نسخہ آزمائیں اور اپنے مہمانوں کو اپنی جھٹ پٹ کھانا بنانے کی مہارت کے ساتھ متاثر کریں۔
فرحت انگیز باربی کیو ہنی ونگز بنانے کی آسان ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
اگر آپ کے پسندیدہ عربی ریسٹورانٹس میں ہمیشہ شیش توق کا نام سنتے ہی آپ کے منہ میں پانی بھر آیا ہے تو آپ کو یہ نسخہ ضرور پسند آئے گا۔
اضافی مسالوں کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے، کناس پیزا ساس ذائقوں کا ایک بہترین توازن فراہم کرتی ہے اور اس سے آپ کے پکوان کے حقیقی ذائقے بھی متاثر نہیں ہوتے۔ کناس پیزا ساس میں شامل ٹماٹر اور نباتات کا پرفیکٹ تناسب پکوانوں میں خوش گوار اثر ڈالتا ہے۔ یہ کم کیلوری کی غذائیں پسند کرنے والوں کے لیے ایک بہترین پکوان ہے اور افطاری میں اسنیکس کھانے کی خواہش کو پورا کرتا ہے۔
مزیدار شیش توق بنانے کی آسان ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
رمضان المبارک کے دوران سموسے ایک ایسی چیز ہیں جنہیں افطاری کے ہر دستر خوان پر اسٹار کی حیثیت حاصل ہے اور یہ مزیدار دیسی پکوان رمضان المبارک کے کھانے کا ایک لازمی عنصر ہیں۔ خواتین عموماً رمضان کے آغاز سے ایک یا دو دن پہلے افطاری کے دن کو آسان بنانے کے لیے سموسے تیار کرکے رکھ لیتی ہیں۔
آپ افطار میں مزیدار کریمی چکن سموسے تازہ تازہ بھی بنا سکتے ہیں یا رمضان میں لطف اندوز ہونے کے لیے انہیں پہلے سے ہی بنا کر فریز کرسکتے ہیں۔ کیناس مائیونیز کی خوبیاں اسے مزید، لذیذ اور کریمی بنا دیتی ہیں۔
خستہ اور مزیدار کریمی چکن سموسہ پہلا نوالہ لیتے ہی آپ کے منہ میں گھل جاتا ہے، یہ نہ صرف کھانے میں بے حد لذیذ ہے بلکہ اس سے آپ کو پیٹ بھرنے کی راحت بھی حاصل ہوتی ہے۔
مزیدار کریمی چکن سموسہ بنانے کی آسان ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
آپ کے روایتی باربی کیو ڈرم اسٹکس پر اگر تیکھے مسالہ کا چھڑکائو کردیا جائے تو آپ بھی ماننے پر مجبور ہوجائیں گے کہ اس سے بہتر بھلا کیا ہے؟
سراچا باربی کیو ڈرم اسٹکس ان دنوں کے لیے بہترین ہیں جب آپ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ آج کیا پکانا ہے۔ یہ پکانے میں نہایت آسان ہیں، ذائقہ دار ہیں اور آپہ کو ایک فرحت انگیز احساس دیتے ہیں۔ جن گھرانوں نے اپنے کچن میں بنائے گئے مزیدار سراچا باربی کیو ڈرم اسٹکس کا ذائقہ چکھا ہے وہ اسے فائیو اسٹار پکوانوں میں شامل کرتے ہیں۔
تیکھے اور مسالہ دار باربی کیو ڈرم اسٹکس کو کیناس سراچا ساس کے ساتھ کھائیں تو اس کا لطف کئی گُنا بڑھ جاتا ہے، اسے چکھنے کے بعد ہم کہ سکتے ہیں کہ آپ ہماری بات کو رد نہیں کرسکتے کیونکہ کیناس ایک ہی وقت میں سحری اور افطاری کے پکوانوں کو نہ صرف جلدی سے تیار کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ ان فرحت انگیز پکوانوں کو مزید لذیذ بنا دیتا ہے۔
مزیدار باربی کیو ڈرم اسٹکس بنانے کی آسان ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
رمضان المبارک کے دوران راحت بخش، فرحت انگیز اور خوشگوار کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان پکوانوں کو انتہائی کم وقت میں گھر پر تیار کریں اور مزید شاندار تراکیب کے بارے میں جاننے کے لیے ہمارے ساتھ جُڑے رہیں۔
کھانا پکانا مبارک ہو!
اپنی رائے دیں