شیش توق مشرقی مسالوں میں چکن کو میرینٹ کر کے تیار کیا جانے والا ایک مشہور پکوان ہے جس کا اصل وطن ترکی ہے۔ عثمانی پکوانوں سے تعلق رکھنے والا یہ مزیدار شیش توق ترکی، لبنان، اردن اور مصر میں بڑے پیمانے پر کھایا جاتا ہے۔ ترکی کے خاص کھانے کے طور پر دنیا بھر میں لوگ کباب ہاؤسز میں شیش توق سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اسے چاولوں کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے اور الگ سے ایک ہلکی غذا کے طور پر بھی پسند کیا جاتا ہے۔ شیش توق ایک کم کارب کھانا ہے جو انتہائی کم وقت میں تیار کیا جاسکتا ہے۔
آپکو کیسا لگا؟