پیاز پکوڑے

(20866 وِیوز)

گرما گرم پکوڑوں کے بغیر افطاری کا تصور ہی محال ہے، چھوٹی چھوٹی کٹی ہوئی پیاز کو بیسن میں ملا کر بنائے گئے خستہ اور مزے دار پیاز کے پکوڑے کیچپ اور اپنی پسندیدہ املی یا ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ کھائیں اور مزے دار افطاری کا لطف اٹھائیں۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 15 Min
  • 9 Likes

اجزاء

    • بیسن تین سو گرام
    • پانی حسب ضرورت
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • کُٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ دو کھانے کے چمچ
    • ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    • نمک حسب ذائقہ
    • پیاز کٹی ہوئی تین سے چار عدد
    • خوردنی تیلتلنےکےلئے حسب ضرورت

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں بیسن ڈالیں اس میں پانی شامل کرکے اچھی طرح ملالیں تاکہ اچھا سا آمیزہ بن جائے۔
  • اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، کٹی ہوئی ہری مرچیں، کُٹی ہوئی لال مرچ، ہلدی، زیرہ، دھنیا اور نمک ملا کر اچھی طرح ملائیں تاکہ سارے اجزا یکجان ہوجائیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئی پیاز ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں تاکہ پیازوں پر آمیزے کی اچھی سی تہہ چڑھ جائے۔
  • اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور بیسن کو نارمل سائز کے پکوڑوں کی شکل میں اس میں ڈالیں، جب پک کر برائون ہوجائیں تو کڑاھی سے نکال کر ایک پلیٹ میں ٹشو پیپر پر رکھ لیں تاکہ اضافی تیل اس میں جذب ہوجائے۔
  • گرم گرم مزے دار پیاز پکوڑے تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (4)