چکن پاپس

(15596 وِیوز)

مرغی کے قیمے سے بنے گول مٹول اور مزے دار چکن پاپس تنکوں میں پرو کر پیش کئے جاتے ہیں۔ بنانے میں آسان اور کھانے میں لذیذ چکن پاپس کو چٹنی کے ساتھ افطاری میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے، عام دنوں میں خاص مواقع پر یہ بہترین پکوان اپنے مہمانوں یا گھر والوں کو پیش کیا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 8 Likes

اجزاء

    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
    • ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئی تین سے چارعدد
    • لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • چکن کا قیمہ ایک پائو
    • نمک حسب ذائقہ
    • انڈےپھینٹے ہوئے دو عدد
    • ڈبل روٹی کا چُورا حسب ضرورت

ترکیب

  • ایک برتن میں زیرے اور ثابت دھنئے کو روسٹ کر لیں۔
  • اب ایک بلینڈر میں کٹا ہوا دھنیا، کٹی ہوئی ہری مرچیں، روسٹڈ زیرہ اور ثابت دھنیا، لہسن ادرک کا پیسٹ اور کُٹی ہوئی لال مرچیں ڈال کر بلینڈ کریں تاکہ اس کا پیسٹ بن جائے۔
  • اب ان تمام اجزا کو مرغی کے قیمے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس آمیزے کو تھوڑا تھوڑا کرکے ہاتھ پر لیں اور چھوٹی چھوٹی گول گیندیں بنالیں۔
  • اب ان گیندوں پر پھینٹے ہوئے انڈے کے آمیزے کی تہہ چڑھائیں اور ڈبل روٹی کے چورے کی بھی تہہ چڑھالیں۔
  • اب ان چکن پاپس کو آدھے گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں اس کے بعد انہیں نکال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔
  • اب ان فرائی کئے ہوئے چکن پاپس کو تننکوں میں پرو لیں۔
  • گرم اور مزے دار چکن پاپس تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)