انڈے آلو چھولے

(10521 وِیوز)

انڈا آلو چھولے جنوبی بھارت اور حیدر آباد کا مقبول ترین پکوان ہے، گاڑھے مسالے کے ساتھ بنے اس مزیدار پکوان میں چنے کی دال اور دیگر مسالا جات شامل ہوتے ہیں۔ اسے ناشتے، برنچ اور دوپہر کے کھانے میں پوری یا گرم نان کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 25 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • خوردنی تیل 4 سے پانچ چمچ
    • کٹی پوئی پیاز ایک سے دو عدد
    • آلو ٹکڑوں کی شکل میں کٹے ہوئے چار عدد
    • لہسن ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • کٹے ہوئے ٹماٹر دو عدد
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • لال ثابت مرچ دو سے تین عدد
    • پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالا آدھا چائے کا چمچ
    • دہی آدھی پیالی
    • ہری مرچیں چار سے پانچ عدد
    • اُبلی ہوئی چنے کی دال چار سو گرام
    • ابلے ہوئے انڈے چار عدد
    • تازہ ہرا دھنیاحسبِ ذوق سجاوٹ کے لئے
    • ہری مرچیںحسبِ ذوق سجاوٹ کے لیے

ترکیب

  • ایک برتن میں تیل ڈال کر اسے درمیانے درجے کی آگ پر گرم کریں، پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور زردی مائل سنہری ہونے تک چمچ چلاتی رہیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے آلو، لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں، نمک، پسی ہوئی کالی مرچ، گول سرخ مرچیں، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی پسا ہوا دھنیا، پسا ہوا زیرہ اور گرم مسالا ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں دہی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں ابلی ہوئی چنے کی دال ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں، تھوڑی دیر پکانے کے بعد ڈھکن دے کر 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
  • اب اس میں اُبلے ہوئے انڈے، کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کریں۔
  • گرما گرم مزے دار انڈے آلو چھولے تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟