کریمی چکن سموسہ

(6974 وِیوز)

ایشیاء میں اور پوری دنیا میں مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک میں پسندیدگی سے کھائے جانے والی چیز سموسہ ہے۔ کریمی چکن سموسہ، کریم اور ذائقہ دار چکن کا منہ میں پانی لانے والا بہترین امتزاج ہے۔ باہر سے خستہ اور اندر سے نرم کریمی چکن سموسہ کا ذائقہ اتنا لذیذ ہے کہ آپ اسے مزید کھانے کی تمنا کرتے ہیں۔ مزیدار افطار اسنیکس کے لیے آج ہی یہ بہترین نسخہ آزمائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 30 Mins
  • 0 Likes

اجزاء

    • تیلدو عدد کھانے کے چمچ
    • پیازایک عدد کٹی ہوئی
    • ادرک، لہسن کا پیسٹایک عدد چائے کا چمچ
    • چکن بون لیسایک بٹا دو کلو گرام
    • نمکحسبِ ذائقہ حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچحسبِ ذائقہ حسبِ ذائقہ
    • سفید مرچایک چائے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچآدها چائے کا چمچ
    • چکن پاؤڈرایک چائے کا چمچ
    • سرکہایک چائے کا چمچ
    • سویا ساسایک چائے کا چمچ
    • سرسوںایک چائے کا چمچ
    • تیلدو عدد کھانے کے چمچ
    • مکئی کا آٹاایک کھانے کا چمچ
    • دودھچار کھانے کے چمچ
    • مائیونیزآدها کپ
    • کریمآدها کپ
    • گرین چٹنیایک کھانے کا چمچ
    • ہری مرچیںدو عدد کٹی ہوئی
    • موتزاریلا پنیرآدها کپ
    • میدہایک کھانے کا چمچ
    • پانیحسبِ ضرورت حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک برتن میں 2 چمچ تیل ڈالیں اور گرم ہونے پر اس میں کٹے ہوئے پیاز شامل کریں۔
  • اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈالیں اور 5 منٹ تک بھونیں۔
  • اب اس میں نمک، کالی مرچ، سفید مرچ، لال مرچ کُٹی ہوئی، چکن پاؤڈر، سرکہ، سویا ساس اور سرسوں کا پیسٹ ڈال کر 5 منٹ تک پکائیں۔
  • چکن کو سائیڈوں کی طرف بڑھا کر پھیلاتے ہوئے پین میں کچھ جگہ بنائیں۔
  • پین کے درمیان میں 2 چمچ تیل ڈالیں اور مکئی کا آٹا ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں۔
  • اب اس مرکب میں دودھ شامل کریں اور کچھ منٹ کے لیے مکس کریں۔
  • ایک پیالی میں چکن کا مرکب نکال لیں۔ کریم ، مائیونیز، ہری چٹنی، کٹی ہوئی ہری مرچ، کریم شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس مرکب پر چیز کو کدو کش کریں اور تمام اجزا کو یکجا کرلیں۔
  • گاڑھا پیسٹ بنانے کے لیے آٹے کو پانی میں ملائیں۔
  • سموسہ پیٹی لیں اور اسے آمیزے سے بھرنے کے لیے دو طرف سے موڑ دیں۔
  • اب اس میں چکن کا مرکب شامل کریں اور سموسے کو اچھی طرح بند کرلیں۔
  • اب اسے تیل میں ڈال کر درمیانے درجے کی آنچ پر ہلکا سنہری ہونے تک تلیں۔
  • مزیدار کریمی چکن سموسہ تیار ہیں، لطف اٹھائیں!
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (4)