تندوری چکن رولز

(14257 وِیوز)

تندوری مسالوں اور چکن سے بنے روایتی اور مزیدار رول جنہیں باربی کیو کا تیکھا امتزاج مزید لذیذ بناتا ہے۔ تندوری چکن رولز دوپہر کے وقت کھانے کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔ پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں اور مزے اُڑائیں۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 11 Likes

اجزاء

    • مرغی کا گوشت، بنا ہڈی کے آدھا کلو گرام
    • دہی ایک کپ
    • لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالا آدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • تیل ایک سے دو کھانے کے چمچ
    • ڈبل روٹی حسبِ ضرورت
    • پیاز کٹی ہوئی ایک عدد
    • ہری چٹنی حسبِ ضرورت
    • ولایتی پنیر حسبِ ضرورت
    • موزریلاچیز حسبِ ضرورت
    • تیل حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک برتن میں مرغی کا بنا ہڈی کا گوشت لیں اس میں دہی، پسی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ، گرم مسالا، پسا ہوا زیرہ اور نمک ملائیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد 30 منٹ تک کے لئے اٹھا کرایک طرف رکھ دیں۔
  • اب ایک برتن میں تیل ڈال کر اسے درمیانے درجے کی آنچ پر گرم کریں جب اچھی طرح گرم ہوجائے تو اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر کم از کم 10 منٹ تک پکائیں تاوقتیکہ گوشت کی رنگت تبدیل ہوجائے۔
  • اب لکڑی کے ایک تختے پر ڈبل روٹی کا ٹکڑا رکھ کر اس کے چاروں بھورے کنارے کاٹ دیں پھر بیلن کی مدد سے اسے اچھی طرح چپٹا کرلیں۔ اب اس پر ہری چٹنی کی ایک تہہ لگا کر اس پر پکا ہوا چکن، کٹی ہوئی پیاز، ولایتی پنیر اور موزریلا چیز رکھیں اور اسے رول کرلیں۔
  • اب اس رول کو پھینٹے ہوئے انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور ڈبل روٹی کے چُورے میں لتھیڑ لیں۔
  • اب ان رولز کو باری باری کڑاھی میں ڈال کر تل لیں، جب زرد سنہری ہوجائیں تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
  • گرم اور مزیدار تندوری چکن رولز تیار ہیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے درج کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)