اسپرنگ رولز

(15763 وِیوز)

چکن اسپرنگ رولز بہترین اسنیکس ہیں ان کو چکن کے ساتھ چیز اور کٹی ہوئی سبزیوں سے بھر کر فرائی کیا گیا ہے تاکہ ان کا بہترین ذائقہ آپ کو ملے۔ رمضان المبارک کے دوران افطاری کے لئے بہترین ہیں، مزے دار اسپرنگ رولز کو مہمانوں کے لئے بنائیں یا اپنے پیاروں کو چٹنی کے ساتھ کھلائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 12 Likes

اجزاء

    • تیل چارسےپانچ کھانےکے چمچ
    • چکن، اُبلی ہوئی ایک پائو
    • بند گوبھی کٹی ہوئی آدھی
    • گاجراچھی طرح کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • شملہ مرچ کٹی ہوئی آدھی
    • نمک حسب ذائقہ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
    • ہری پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد
    • ہری مرچیںکٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • تازہ ہرا دھنیا کٹا ہوا آدھی گٹھی
    • موزریلا چیز دوسو گرام
    • میدہ ایک کھانے کا چمچ
    • پانی حسب ضرورت
    • رول پٹی حسب ضرورت

ترکیب

  • ایک برتن میں تیل کو گرم کریں اور اس میں ابلی ہوئی چکن، کٹی ہوئی بند گوبھی، گاجر، شملہ مرچ، نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔
  • اب اس میں سویا ساس، ہری پیاز، ہری مرچیں اور دھنیا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں موزریلا چیز شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ایک چھوٹے پیالے میں میدہ اور پانی ڈال کر رولز کا منہ بند کرنے کے لئے پیسٹ بنا لیں۔
  • اب رول پٹی لے کر اس پر پہلے سے بنایا ہوا آمیز رکھیں اور اچھی طرح رول کرلیں۔ تھوڑا سا پیسٹ لگا کر دونوں جانب سے رول کا منہ بند کرلیں۔
  • اب ان رولز کو اچھی طرح فرائی کریں اور گولڈن برائون ہونے پر کڑاھی سے نکال لیں۔
  • گرم اور مزے دار چکن اسپرنگ رولز تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)