چکن سموسہ

(22727 وِیوز)

مرغی کے گوشت اور مسالوں سے بھرے تکونے چکن سموسے گھر پر آسانی سے تیار کریں۔ گرما گرم مہکتے ہوئے خوش ذائقہ چکن سموسہ افطاری میں پیش کرنے کے لئے بھی بہترین ہیں۔ انہیں اپنی پسندیدہ چٹنی یا ساس کے ساتھ پیش کر کے افطاری کا مزہ دوبالا کریں خود بھی کھائیں اور اپنے گھر والوں کو بھی کھلائیں۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • تیل ایک کھانے کا چمچ
    • پیاز کٹی ہوئیدرمیانے سائز کی ایک عدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر، کٹے ہوئے آدھا
    • مرغی کا قیمہآدھا کلو پانچ سو گرام
    • کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • چکن پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • گرم مسالا آدھا چائے کا چمچ
    • سموسہ پٹی حسب ضرورت
    • میدہ ایک کھانے کا چمچ
    • پانی حسب ضرورت
    • تیل اچھی طرح تلنےکےلئے

ترکیب

  • ایک برتن میں تیل کو اچھی طرح گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر بھون لیں جب سنہری ہوجائیں تو اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ اور کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کرلیں۔
  • اب اس میں چکن شامل کریں اور اس وقت تک پکائیں جب تک اس کی رنگت تبدیل نہ ہوجائے۔
  • اب اس میں کُٹی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ، پسی ہوئی ہلدی، چکن پائوڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں گرم مسالا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب پکی ہوئی چکن اور سموسہ پٹی لیں اور آمیزے کو پٹی میں بھر کر سموسے کی شکل دے لیں، پانی ملے میدے کی مدد سے اسے کناروں سے بند کرلیں تاکہ آمیزہ اس کے اندر محفوظ رہے۔
  • اب ان سموسوں کو گرم تیل میں ڈال کر اچھی طرح تل لیں اور گولڈن برائون ہونے پر نکال لیں۔
  • گرم اور مزے دار چکن سموسے تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)