سراچا باربی کیو ڈرم اسٹکس

(5240 وِیوز)

لہسن اور سراچا ساس کے ذائقوں کے ساتھ مل کر باربی کیو سراچا باربی کیو ڈرم اسٹکس کو پارٹیوں میں پسندیدہ پکوان بنا دیتا ہے۔ بچوں کو خاص طور پر ڈرم اسٹکس کا بہت شوق ہوتا ہے اور وہ اکثر ناشتے کے وقت آرڈر دینے پر اصرار کرتے ہیں۔ اس جلدی اور آسانی کے ساتھ بن جانےوالی ترکیب کے باعث آپ کو مزید ڈرم اسٹکس آرڈر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ چکن اور سراچا ساس کی لذت سے بھرپور ان مزیدار ڈرم اسٹکس کو آج ہی آزمائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 40 Mins
  • 0 Likes

اجزاء

    • چکن ڈرم اسٹکسآدھا کلو پانچ سو گرام
    • تیلدو کھانے کے چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • کالی مرچحسبِ ذائقہ حسبِ ذائقہ
    • کُٹی ہوئی لال مرچایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • لیموں کا رسایک کھانے کا چمچ
    • کناس سراچا ساسدو کھانے کے چمچ
    • تیلدو کھانے کے چمچ
    • تیلدو کھانے کے چمچ
    • لہسنکٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • شملہ مرچآدھی کٹی ہوئی
    • پیازکٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • پانیحسبِ ضرورت حسبِ ضرورت
    • کُٹی ہوئی لال مرچایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچحسبِ ذائقہ حسبِ ذائقہ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • کناس باربی کیو ساسایک کپ

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک کھلے برتن میں آدھا کلو چکن ڈرم اسٹکس لیں، پھر اس میں تیل، نمک، کالی مرچ، کُٹی ہوئی لال مرچ، لہسن کا پیسٹ، لیموں کا رس اور کناس سراچا ساس ملائیں۔
  • اس سارے آمیزے کو اچھی طرح مکس کریں اور ڈرم اسٹکس پر اچھی سی کوٹنگ کرلیں۔
  • اب اسے اچھی طرح شیٹ سے ڈھانپ دیں اور آدھے گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  • گرلنگ پین میں بوند بوند کرکے تیل ڈالیں اور ڈرم اسٹکس کو ہر طرف سے یکساں طور پر گرل کریں۔
  • اب ان ڈرم اسٹکس کو باہر نکال کر کچن ٹاول پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
  • اب ایک برتن میں تھوڑا سا تیل ڈال گرم کریں اور اس میں لہسن کو بھونیں۔
  • پھر اس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ، کٹی ہوئی پیاز، پانی، کُٹی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ، نمک اور کناس باربی کیو ساس ڈالیں اور اچھی طرح گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
  • تیار شدہ باربی کیو ساس کو چکن کے پروں پر ہلکا ہلکا لگائیں۔
  • اب اس پر سجاوٹ کے لیے کٹی ہوئی ہری مرچیں چھڑکیں اور گرم گرم پیش کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (11)