سیخ کباب

(18703 وِیوز)

برِصغیر کے کلاسیکل اور روایتی سیخ کباب اب گھر پر بنانا بہت آسان۔ بیف کے قیمے اور تیکھے مسالوں سے بنے شاندار، لاجواب اور مزیدار سیخ کباب ویسے تو خاص خاص مواقع پر بنائے جاتے ہیں مگر آپ چاہیں تو آپ کے گھر پر ہونے والی اگلی ڈنر پارٹی میں یہ لاجواب سیخ کباب مرکزی پکوان بن سکتے ہیں۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 20 mins
  • 4 Likes

اجزاء

    • بیف کا قیمہ چار سو گرام
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • کچری پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ کا پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
    • ہری مرچ کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • کریم آدھا کپ
    • ڈبل روٹی کے قتلے ایک سے دو عدد
    • ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    • پیاز کٹی ہوئی آدھی
    • کوئلے بھوننے اور سینکنے کے لئے
    • کوئلے بھوننے اور سینکنے کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک چاپر میں بیف کا قیمہ، لال مرچ پسی ہوئی، نمک، پسا ہوا زیرہ، دھنیا پائوڈر، گرم مسالا، کچری پائوڈر، کالی مرچ پسی ہوئی، ہری مرچ کا پیسٹ، لیموں کا رس، ادرک اور لہسن کا پیسٹ، کریم اور ڈبل روٹی کے قتلے ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
  • اب اس میں دھنئے کی پتیاں اور کٹی ہوئی پیاز ڈال کر دوبارہ پیس لیں۔
  • اب ایک پیالے میں پسا ہوا قیمہ ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں.
  • اب اس آمیزے کو ہاتھ میں لے کر کباب کی شکل دے لیں اور سیخ میں پرولیں۔
  • اب ان سیخوں کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر رکھیں اور 3 سے 4 منٹ تک بھونیں اس دوران وقفے وقفے سے سیخوں کو الٹتے پلٹتے رہیں تاکہ کباب چاروں طرف سے اچھی طرح پک جائیں۔
  • مزے دار سیخ کباب تیار ہیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (4)

  • anonymous
    (1 year ago)
    مجھے یہ ٹپ بہت اچھی لگی کیونکہ آپ نے میرا کام آسان کر دیا مجھے بہت اچھا لگا۔ شکریہ!
    جواب
  • anonymous
    (1 year ago)
    کباب ٹوٹ کر گر جاتے ہیں ؟ جب کہ دیگر ہوئی ترکیب کے مطابق سب تیار کیا ؟؟؟پلیز مدد کرئیں
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    wow NICE
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    very easy and fast ..thanks for help
    جواب