شامی کباب

(36325 وِیوز)

شامی کباب پاکستان اور بھارت کے کھانوں میں ایک مقبول ترین ڈش ہے. یہ پیاز، لہسن ، لونگ اور دیگر مسالاجات کو گوشت کے ساتھ پیسنے سے بنائی جانے والی ایک مزیدار اور خوش ذائقہ ڈش ہے. یہ ڈش دال چاول ، پلاؤ یا دال روٹی اور چٹنی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے.

  • درمیانی
  • 6 افراد
  • 30 Min
  • 12 Likes

اجزاء

    • مٹن قیمہ500 گرام
    • پانیآدھا جگ
    • پیاز چار ٹکڑوں میں کٹی ہوئی2 سے 3 عدد
    • لہسن کے جوے8 سے 10 عدد
    • ثابت گرم مسالہ1 کھانے کا چمچ
    • ثابت گول مرچ6 سے 7 عدد
    • ثابت دھنیا1 کھانے کا چمچ
    • چنے کی دال(بھگوئی ہوئی)1 پیالا
    • کٹی ہوئی ہری مرچیں3 سے 4 عدد
    • ہرا دھنیا, باریک کٹا ہواآدھی گڈھی
    • نمکحسب ذائقہ
    • انڈہ1 عدد
    • ڈبل روٹی4 سے 5 سلائس
    • تیلفرائی کرنے کے لیے

ترکیب

  • ایک پتیلے میں پانی ڈالیں پھر اس میں آدھا کلو قیمہ ، کٹی ہوئی پیاز، لہسن کے جوے، ثابت گول مرچ، ثابت گرم مسالہ، ثابت دھنیا، بھگوئی ہوئی چنے کی دال بوائل کرنے کے لیے رکھ دیں تب تک پانی نہ سوکھ جائے۔ (درمیان میں چمچ چلائیں تاکہ جلے نہیں۔)
  • کباب کے مسالے کو ٹھنڈا کرنے کے بعد ایک مکسر میں دھنیا، ہری مرچیں کٹی ہوئی اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر پیستے رہیں، پھر ایک عدد انڈا ڈالیں، ڈبل روٹی کے ٹکڑے ڈالیں، جب سب مکس ہوجائے تو ایک باؤل میں ڈال لیں۔
  • اب ہاتھوں میں تھوڑا سا تیل یا پانی ملیں، اور کباب کا مسالہ لے کر کباب بنائیں۔
  • ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں کباب ڈال کر فرائی کرلیں گولڈن ہونے تک۔
  • مزے دار کباب تیار ہیں۔ چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)