مزے دار اور اشتہا انگیز فرائیڈ سیخ کباب دستر خوان کی شان بڑھاتے ہیں۔ جلدی اور آسانی سے تیار ہوجانے والے فرائیڈ سیخ کباب کو کوئلوں اور سیخوں پر بھوننے کی کوئی ضرورت نہیں، خاص موقعوں پر فرائیڈ سیخ کباب کو پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
مٹن قیمے کو ایک گرائنڈر میں ڈالیں اس کے ساتھ ہرا دھنیا، ثابت دھنیا، کٹا ہوا درک، کٹا ہوا لہسن، سرخ مرچ کُٹی ہوئی، کالی مرچ، الائچی، لونگ، بھُنے ہوئے چنے، پسے ہوئے کاجو، کٹی ہوئی ہری مرچ اور تیل ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔
اپنے ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگا کر پسے ہوئے قیمے کے کباب بنالیں۔
اب ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کریں اور اس میں کباب تلیں۔ ہر کباب کو دونوں طرف سے 6 سے 8 منٹ تک تلیں تاکہ وہ اچھی طرح پک جائے، پھر اسے نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
آپکو کیسا لگا؟