فش کباب

(25420 وِیوز)

ایک آسان اور نہایت مزے دار ڈش جسے مچھلی اور آلو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ یہ ڈش بہت ہی ذائقے دار ہوتی ہے جسے دال چاول، پلائو اور روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 30 Min
  • 8 Likes

اجزاء

    • پینگیسیّس بغیر کانٹے کی700 گرامز
    • پانی1 لیٹر
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • لہسن کا پیسٹ½ چائے کا چمچ
    • آلو، کیوبز میں کٹے ہوئے2-3 عدد
    • تیلحسبِ ضرورت
    • پیاز کٹی ہوئی10-12 عدد
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی1-2 عدد
    • سف پسی ہوئی1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • پیپریکا پاوڈر1 چائے کا چمچ
    • پسی کالی مرچ1 چائے کا چمچ
    • لیمو کا رس1 چائے کا چمچ
    • انڈہ ، پھیٹا ہوا1 عدد
    • پاپے کا چورا1 1/2 کپ
    • کٹی ہوئی لال مرچ1 چائے کا چمچ

ترکیب

  • مچھلی کے لیے: ایک چھوٹے پتیلے میں پانی، نمک، لہسن کا پیسٹ اور مچھلی کے ٹکڑے ڈال کرہلکی آنچ پر 5 سے 10 منٹ کے لیے ابال لیں جب تک وہ اچھی طرح پک نہ جائے۔
  • اب ایک باول میں ابلی ہوئی مچھلی کو پیس لیں اور بعد کے استعمال کے لیے رکھ دیں۔
  • آلو کے لیے: ایک چھوٹے پتیلے میں کٹے ہوئے آلو اور پانی ڈال کر 5 سے 10 منٹ کے لیے ابالیں جب تک وہ گل نہ جائیں۔
  • اب ایک باول میں آلو پیس لیں اور بعد کے استعمال کے لیے رکھ دیں۔
  • اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرلیں اور اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈال کر تل لیں ، پھر اس میں کٹی ہوئی مرچیں ڈال کر پکالیں اور بعد کے استعمال کے لیے رکھ دیں۔
  • کباب کے لیے: ایک باول میں پسی ہوئی مچھلی، پسے ہوئے آلو، تلے ہوئے پیاز اور مرچیں ڈال کر ملا لیں۔
  • اب اس میں نمک، پسی ہوئی سٖفید مرچ، لال مرچ پاوڈر، پیپریکا پاوڈر، پسی ہوئی کالی مرچ، لیمو کا رس اور ایک پھیٹا ہوا انڈا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  • اپنی ہتھیلیوں پر تیل لگالیں اور ذرا سا امیزہ لے کر گول گول کباب بنالیں۔
  • کوٹنگ کے لیے: ایک باول میں پاپے کا چورا اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر ملا لیں۔
  • اب اسی طرح ہر کباب کو کوٹ کریں۔
  • ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرلیں اور اس میں کباب فرائے اس وقت تک کریں چب تک وہ اچھی طرح فرائے نا ہو جائیں۔
  • مزےدار فش کباب تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)