ریشمی کباب

(20216 وِیوز)

ہم آپ کے لئے لائے ہیں مغل بادشاہوں کے شاہی باورچی خانے سے منہ میں پانی لانے والے نرم، ملائم اور مزیدار ریشمی کباب جو اپنے منفرد اور لاجواب ذائقے کی بنا پر پورے برِ صغیر میں یکساں مقبول ہیں۔ انہیں نان یا قلچے کے ساتھ کھائیں، اگر آپ نے گھر میں کوئی دعوت رکھی ہے تو ریشمی کباب اس تقریب کی سب سے خاص ڈش ثابت ہوسکتے ہیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • بیف کا قیمہ آدھا کلو گرام
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • پپیتے کا پیسٹ ایک کپ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • دہی ایک کپ
    • ڈبل روٹی کے قتلے دو عدد
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد
    • دھنیا آدھی گٹھی
    • تیل ایک کپ
    • ہری مرچیں سجاوٹ کے لئے
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے
    • ادرک سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بڑے پیالے میں قیمہ ڈالیں اس میں ادرک لہسن اور پپیتے کا پیسٹ ملائیں اور اسے ایک گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  • اب میرینیٹ کئے ہوئے قیمے کو بلینڈر میں ڈالیں اس میں لال مرچ، کٹی ہوئی ہری مرچیں، دھنیا پائوڈر، زیرہ پائوڈر، نمک، دہی اور ڈبل روٹی کے قتلوں کو توڑ کر ڈالیں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
  • اب اس میں پیاز اور دھنیا ڈالیں اور دوبارہ بلینڈ کریں۔
  • اب ایک برتن میں تیل گرم کریں اور بلینڈ کئے ہوئے قیمے کو اس میں ڈال کر فرائی کرلیں۔ دس منٹ تک اچھی طرح فرائی کرنے کے بعد اس پر ڈھکنا دے کر مزید 10 سے 15 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اسے ہرے دھنئے، ہری مرچوں اور ادرک کی ہوائیوں کے ساتھ سجالیں۔
  • مزیدار ریشمی کباب تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے اور خیالات سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)