کیا خود کو قرنطینہ کرنے کا عمل آہستہ آہستہ آپ کواکتاہٹ کا شکار کر رہا ہے؟ کیا گھروں میں بند رہ کر آپ بھی بوریت محسوس کررہے ہیں؟آپ کے دماغ میں بھی یہی بات گھوم رہی ہے کہ قرنطینہ میں وقت کیسے گزارا جائے۔ کیا آپ گھر میں وقت گزاری کے لیے کوئی نیا مشغلہ ڈھونڈنے اورنیا کچھ کرنے کے موڈ میں ہیں؟ قرنطینہ مشکل ہوسکتا ہے اور ہم سمجھ سکتے ہیں کہ گھرپر فارغ بیٹھنا بنا کسی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کیے، ذہنی طور پر آپ کیلئے کتنی مشکلات پیدا کرسکتا ہے جس میں کرنے کے لیے آپ کے پاس کوئی کام بھی نہ ہو۔
جیسا کہ وقت ابھی آپ کے ہاتھ میں ہے تو قرنطینہ سے بھرپور فائدہ اٹھائیے۔ اپنے اندر کے شیف کو چیلنج کرنا ایک زبردست کام ہے ، اور اس کے لیے اس سے بہتر موقع اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ قرنطینہ میں بوریت سے بچنے کا یہ طریقہ نہایت ہی کارگر ثابت ہوگا۔ آپ گھر میں بیٹھ کر آسانی سے بن جانے والے مزیدار کھانے بنا کر اپنے وقت کا بہترین استعمال کرسکتے ہیں، جن کے لیے اجزاء بھی آپ کو اپنے کچن کیبنیٹ میں باآسانی مل جائیں گے۔ ایسی کچھ مزیدار تراکیب آپ کو بتاتے ہیں۔
تندوری چکن سینڈویچ :
اس چکن سینڈویچ میں استعمال ہونے والے تندوری مسالے اس کی لذت کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔ مسالوں اور جڑی بوٹیوں کو مناسب مقدار میں ڈال کر اسکا لذیذ اور تیکھا ذائقہ حاصل کیا جاتا ہے۔ تاکہ ہر شخص اس چٹخارے دار سینڈوچ کو انجوائے کرسکے۔ اس سینڈوچ کو مزید گرِل کیا جاتا ہے تاکہ تمام ذائقوں کا زبردست لطف اٹھایا جاسکے،اور آپ کی پسند کے مطابق اس میں دیسی ٹچ کا اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔!
بیکڈ پوٹیٹو جیکٹس :
یہ مزیدار بیکڈ پوٹیٹو جیکٹس مختلف سبزیوں ، ٹماٹر کے گودے اور موزریلا پنیر کے شاندار امتزاج سے بھرے ہوئے شاندار اور لذیذ ایپیٹائزر ہیں۔ ایک بار سالسا ڈریسنگ تیار ہوجائے تو انہیں بنانا انتہائی آسان ہے، انہیں مکمل کرنے اور اشتہا انگیز بنانے کے لیے صرف کچھ دیر اوون میں پکانے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ اس ڈش کے صحت مند آپشن کی تلاش میں ہیں تو اس میں پنیر شامل نہ کریں۔
فور ہیون موکٹیل :
تازگی سے بھرپور اس مشروب کے ساتھ خوبصورت موسم اور آرام دہ، پرسکون وقت سے لطف اٹھائیں۔ مزیدار موکٹیل کے لیے اس ترکیب میں چار مختلف موسمی پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس موسم بہار میں انناس، انار اورنج اور لیموں کے رس کے شاندار امتزاج سے بنے زبردست مشروب سے لطف اندوز ہوں جو انتہائی ٹھنڈی تاثیر والا، صحت بخش اور تازہ دم کردینے والا ہے۔ آپ سوڈا واٹر کو سافٹ ڈرنک کے ساتھ تبدیل کرکے اپنے ذائقے اور پسند کے مطابق اسے مزید میٹھا بنا سکتے ہیں۔ اس کی لذت میں مزید اضافے کے لیے اس میں کچلی ہوئی برف شامل کرنا ہر گز نہ بھولیے گا۔
اورنج چکن:
اگر آپ نے قرنطینہ کے دوران گھر کے لیے مرغی ذخیرہ اندوز کی ہے تو، اپنی معمول کی سالنوں کو بھول جائیں اور اس منفرد ترکیب کو آزمائیں۔اورنج چکن ایک شاندار ڈش ہے جس کا کھٹا میٹھا مزہ آپ کا دل جیت لے گا۔ یہ عام فرائڈ چکن سے ذرا منفرد ڈش ہے، جسکا کھٹاس بھرا ذائقہ مختلف ساسز اور اورنج جوس میں میرینیٹ کر کے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس ڈش کو آپ ایپیٹائزر کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں یا پھر مین کورس کے طور پر سرو کرنے کے لیے چاول اور پیٹا بریڈ کے ساتھ پیش کرنا بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔
کریمی فجیتا :
اگر آپ پاستا کھانے کے شوقین ہیں ( جس کو بنانے کا عمل بھی انتہائی آسان اور پر لطف ہو)، تو یہ ترکیب آپ کو ضرور پسند آئے گی۔ ون پاٹ ونڈر کہلانے والی یہ کریمی فجیتا پاستا ایک لذت بھری، شاندار ڈش ہے، جس میں شامل سبزیاں، مسالا جات اور موزریلا چیز کا منفرد مزہ آپکے منہ میں پانی لے آئے گا۔ یہ رات کے کھانے کے لئے بہترین پکوان ہے اور،اسٹور یا پھر ذخیرہ اندوزی کر کے اگلے دن لنچ میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے
قرنطینہ سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اپنے اور اپنے گھر والوں کیلئے ذائقے دار اور آسانی سے تیار ہو جانے والی تراکیب ضرور بنائیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ، ان لاجواب پکوانوں میں وہی اجزا استعمال ہوتے ہیں جیسے سبزیاں اور مصالحے۔ جو تقریبا پہلے سے ہی آپ کے کچن میں موجود ہوتے ہیں۔ لہذا آپ کو گروسری اسٹور پر جانے کے لیے غیر ضروری باہر بھی نہیں نکلنا پڑے گا، اوراس طرح آپ اپنے ذخیرہ کردہ اجزاء سے ہی بہت ساری بہترین ڈشز بناسکتے ہیں۔
اپنی رائے دیں