فورہیون موکٹیل

(10269 وِیوز)

مزیدار موکٹیل کے لیے اس ترکیب میں چار مختلف موسمی پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس موسم بہار میں انناس، انار اورنج اور لیموں کے رس کے شاندار امتزاج سے بنے زبردست مشروب سے لطف اندوز ہوں جو انتہائی ٹھنڈی تاثیر والا، صحت بخش اور تازہ دم کردینے والا ہے۔ آپ سوڈا واٹر کو سافٹ ڈرنک کے ساتھ تبدیل کرکے اپنے ذائقے اور پسند کے مطابق اسے مزید میٹھا بنا سکتے ہیں۔ اس کی لذت میں مزید اضافے کے لیے اس میں کچلی ہوئی برف شامل کرنا ہر گز نہ بھولیے گا۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 10 Mins
  • 4 Likes

اجزاء

    • کینو1
    • انار کے دانےآدھا کپ
    • لیموں کا رس2 کھانے کے چمچ
    • انناس کا رس1 کپ
    • سوڈا واٹر1 کپ
    • برف کی ڈلیاںحسبِ ضرورت

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بلینڈر میں کینو کی قاشیں ڈالیں، اس کے ساتھ انار کے دانے اور لیموں کا رس ڈالیں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
  • اب اس میں انناس کا رس اور سوڈا واٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں برف کی ڈلیاں ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس بنے بنائے جوس کو ایک جگ میں نکال لیں اور کاک ٹیل گلاسز میں پیش کریں۔
  • ٹھنڈے میٹھے اور مزے دار فور ہیون موک ٹیل سے لطف اندوز ہوں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)