آئس کریم سوڈا ڈرنک

(14056 وِیوز)

آئس کریم سوڈا ڈرنک دودھ، سوڈا واٹر، آئس کریم سیرپ اور بھنے ہوئے باداموں کو ملا کر بنایا جانے والا شاندار مشروب ہے جو آپ کی دن بھر کی تھکان کو دور کر کے پل بھر میں آپ کو فرحت اور توانائی بخشتا ہے۔ اس کا جھاگ بھرا مزہ آپ کو گرمی کے باعث آنے والے چکروں سے نجات دلا کر دل کو راحت اور سکون سے بھر دیتا ہے۔ اسے تازہ تازہ پینا زیادہ بہتر ہے۔ گرمیوں کے دنوں میں اور خاص طور پر افطاری میں پینے کے لئے بھی بہترین ہے۔

  • آسان
  • 2 افراد
  • 10 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • دودھ ایک کپ
    • آئس کریم سوڈا دو کھانے کے چمچ
    • کنڈینسڈ ملک ایک کھانے کا چمچ
    • بادام سجاوٹ کے لئے
    • برف حسب ضرورت

ترکیب

  • ایک بلینڈر میں دودھ، آئس کریم سوڈا اور کنڈینسڈ ملک ڈالیں۔
  • اب ان چیزوں کو اچھی طرح بلینڈ کر لیں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔
  • اب ایک گلاس میں مشروب نکالیں اور اس میں برف کی ڈلیاں اور جھاگ دار سوڈا ملائیں۔
  • اب اسے کنڈینسڈ ملک، پسے ہوئے باداموں اور آئس کریم سوڈا سے سجالیں۔
  • ٹھنڈا میٹھا اور فرحت بخش آئس کریم سوڈا ڈرنک تیار ہے۔ مزے سے پئیں اور نیچے دیئے گئے تبصراتی خانے میں ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)