تندوری چکن سینڈوچ

(16760 وِیوز)

اس چکن سینڈویچ میں استعمال ہونے والے تندوری مسالے اس کی لذت کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔ مسالوں اور جڑی بوٹیوں کو مناسب مقدار میں ڈال کر اسکا لذیذ اور تیکھا ذائقہ حاصل کیا جاتا ہے۔ تاکہ ہر شخص اس چٹخارے دار سینڈوچ کو انجوائے کرسکے۔ اس سینڈوچ کو مزید گرِل کیا جاتا ہے تاکہ تمام ذائقوں کا زبردست لطف اٹھایا جاسکے،اور آپ کی پسند کے مطابق اس میں دیسی ٹچ کا اضافہ بھی ہوجاتا ہے!

تندوری چکن سینڈوچ
  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 30 Mins
  • 8 Likes

اجزاء

    • چکن کا بغیر ہڈی کا گوشتآدھا کلو
    • ادرک، لہسن پیسٹ1 کھانے کا چمچ
    • لیمن جوس2 کھانے کے چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ1 چائے کا چمچ
    • تندوری مسالا2 کھانے کے چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • تیلآدھا کپ
    • پیاز1کپ
    • کھیرا1 کپ
    • ہری مرچیں2 سے 3 عدد
    • پودینہ¾ کپ
    • ہرا دھینا¾ کپ
    • زیرہ½ چائے کا چمچ
    • چاٹ مسالا1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • موزریلا چیز1 کپ
    • ڈبل روٹیحسبِ ضرورت
    • انڈے3 عدد

ترکیب

  • ایک پیالے میں بون لیس چکن لیں۔
  • اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ، لیمن جوس ، نمک ، کالی مرچ ، تندوری مسالا اور لال مرچ پائوڈرشامل کریں۔
  • اب تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب کڑاہی میں تیل ڈالیں اور اس میں میرینیٹیڈ چکن شامل کردیں۔
  • اب کڑاہی میں ہی کانٹوں کی مدد سے مرغی کے گوشت کے ریزے کرلیں۔
  • اب ایک پیالے میں کٹی ہوئی پیاز ، کھیرا ، ہری مرچیں ، پودینہ ، دھنیا ، زیرہ ، چاٹ مسالا ، لال مرچ پاؤڈر ، نمک اور موزریلا چیز شامل کریں ، اور تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں ۔
  • اب اس میں چکن ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ایک ڈبل روٹی کا سلائس لیں اور اس کے اوپر چکن کا مکسچر ڈالیں، اوپر سے ایک اور ڈبل روٹی کا سلائس رکھ دیں۔
  • اب اسے پلیٹ سے اچھی طرح دبائیں تاکہ مسالا باہر نہ نکلے۔
  • اب ایک ڈش میں ، تین انڈے لیں اور انہیں اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  • اب پین کو تھوڑے سے تیل سے گریس کرلیں
  • اب سینڈوچ کو دونوں طرف سے ایک سے دو منٹ کے لیے پکنے دیں۔
  • مزیدار تندوری چکن سینڈوچ سے لطف اندوز ہوں اور نیچے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (5)