جھینگا پلاؤ

(17937 وِیوز)

یہ مزیدار جھینگا پلائو ایک لذیذ اور توانائی بخش پکوان ہے جو بیشتر گھروں میں روزانہ رات کے کھانے یا لنچ کے وقت تیار کیا جاتا ہے۔ اسے بنانا آسان ہے اور اس کی تیاری میں زیادہ وقت بھی نہیں لگتا۔ یہ منفرد اور لاجواب ڈش ذائقوں سے بھری ہوئی ہے اور سمندری پکوانوں سے محبت کرنے والوں کے لیے بہترین ہے۔

  • درمیانی
  • 6 افراد
  • 35 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • جھینگے، صاف کیے ہوئے1 کلو
    • تیل4 کھانے کا چمّچ
    • پیاز باریک کٹی ہوئی3 عدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • پسا ہوا زیرہ½ کھانے کا چمّچ
    • گرم مسالہ1 کھانے کا چمّچ
    • بادیان کا پھول3 عدد
    • الائچی2 عدد
    • بڑی الائچی2 عدد
    • ناریل کے دودھ کا پاوڈر½ کھانے کا چمّچ
    • ثابت دھنیا½ چائے کا چمچ
    • دار چینی1 اسٹک
    • دیگی لال مرچ پاوڈر1 چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی½ چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں4 عدد
    • کالی مرچ1 چائے کا چمچ
    • لونگ1 چائے کا چمچ
    • ثابت گول مرچ4 عدد
    • چکن پاؤڈر½ چائے کا چمچ
    • چاول بھیگے ہوئے½ کلو
    • پانیحسبِ ضرورت
    • ہری مرچیں2-3 عدد
    • دھنیاکٹا ہوا

ترکیب

  • ایک پتیلے میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز کو تل لیں براؤن ہونے تک۔
  • جب براؤن ہوجائے تو ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔
  • اب جھینگے شامل کرکے تیز آنچ پر بھون لیں۔
  • اب ہلکی آنچ پر رکھتے ہوئے جھینگوں میں نمک، زیرہ، گرم مسالہ، بادیان کے پھول، الائچی، بڑی الائچی، کوکونٹ پاؤڈر، دھنیا، دار چینی، پسی ہوئی دیگی مرچ، ہلدی ڈال کر بھون لیں۔
  • اب ہری مرچیں، ثابت کالی مرچ، لونگ ڈال کر بھونیں۔
  • اب ثابت لال گول مرچ، چکن پاؤڈر ڈال کر بھون لیں۔
  • اس کے بعد آٹھ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں کہ تیل اوپر آجائے۔
  • پھر پہلے سے بھگوئے ہوئے چاول شامل کرکے ہلائیں۔
  • پانی شامل کرکے ہلائیں اور تیز آنچ پر پانی خشک ہونے دیں۔
  • جب پانی خشک ہوجائے تو دس منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  • مزے دار جھینگا پلاؤ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟